خبریں

ضلع نگر میں‌535 نوجوانوں‌ کے درمیان محکمہ پولیس کے 20 اسامیوں‌کے لئے مقابلہ

نگر ( اقبال راجوا) بیس اسامیوں پر بھرتی کے لئے پانچ سو پینتیس نوجوانوں کی ۱یک اعشاریہ چھ کلومیٹر کاسات منٹ کی دوڑ،تین سو نوجوانوں نے مقررہ وقت میں طے شدہ فاصلہ طے کر لیا۔تفصیلات کے مطابق آج ضلعی ہیڈ کوارٹر نگر ہریسپو داس میں پولس کانسٹیبلز ڈرائیورز اور خانسامہ کی کل بیس اسامیوں کے لئے 535نووجوانوں نے حصہ لیا ۔ ضلعی ہیڈ کوارٹر نگر کے مشرقی جانب سے ضلعی ہیڈ کوارٹر میں ایس پی دفتر تک فاصلے مقرر کیا گیا اور کے کے ایچ کے دونوں اطراف مقررہ فاصلوں پر پولس جوان تعینات کئے گئے تاکہ کسی بھی غیر قانونی اقدام کی نگرانی کی جائے۔ تمام نوجوانوں میں سے کل تین سو جوانو ں نے دوڑ میں کامیابی حاصل کی، کامیاب ہونے والے نوجوانوں کے لئے عمر کی آخری حد 25سال اور کم سے کم تعلیمی حد میٹرک مقرر کی گئی تھی ۔ پاکستان آرمی کے کرنل یوسف ،کیپٹین عابد ،اے آئی جی اسپیشل برانچ حنیف اللہ ،اور ایس پی نگر حسن علی نے ان تمام مراحل کی کڑی نگرانی کی ۔ مختلف گروپوں میں نوجوانوں کو ایس پی آفس کے صحن میں نوجوانوں کی چھاتی اور قد کو ناپ لیا گیا۔ نوجوانوں کو جسمانی فٹنس کی بھرتی کے لئے چھاتی سائز33.6 انچ جبکہ قد کی لمبائی 6.5 مقرر کیا گیا تھا۔ ایس پی نگر حسن علی اور اے آئی جی اسپیشل برانچ کا کہنا تا کہ برتیوں میں شفافیت کے عمل کو برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدام لیا گیا ہے تاکہ اچھے اور مستق نوجوانوں کو روزگار مل سکے۔ عوامی حلقوں نے بھرتی کے لئے عمر کی حد کم رکھنے پر کچھ نوجوانوں سے زیادتی کے مترادف قرار دیا،تاہم بھرتیوں کے عمل کو شفاف رکھنے پر ایس پی نگر حسن علی اور دیگر اداروں کے زمہ داران کو خرج تحسین پیش کیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button