خبریں

خالصہ سرکار کا بہانہ بنا کر شگر کی ملکیتی زمینوں پر غیر ملکیوں کو بسانے کی سازش کی جاری ہے، علما

شگر( عابدشگری) شگر کی تعمیر و ترقی کیلئے ڈپٹی کمشنر ذاکر حسین کا وژن قابل تعریف ہے۔ان کا تمام سٹیک ہولڈر کو اعتماد میں لیکر چلنے کا اقدامات سے شگر کے عوام مطمئن ہے۔ شگر کی بہتری اور تعمیر و ترقی کیلئے مظبت سوچ کیساتھ شگر انتظامیہ سے بھرپور تعاؤن کرینگے۔انتظامیہ کی علاقے کی مفاد اور بہتری کیلئے کی جانے والی تمام اقدامات کی بھرپور تائید کرنا علماء کا فرض ہے۔ امید ہے کہ ضلع شگر پورے گلگت بلتستان کیلئے پرامن اور مثالی ضلع ثابت ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر کی علمائے امامیہ شگر سے ملاقات ۔شگر کے مسائل مل کر حل کرنے پر اتفاق کرلیا ۔علمائے امامیہ شگر کے صدر سید طہٰ شمس الدین نے شگر کے چیدہ چیدہ مسائل پر ڈی سی کو بریفنگ دی ۔ ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین نے علمائے امامیہ شگر سے چھورکاہ میں ملاقات کی اس موقع پر علمائے امامیہ کی نمائندگی صدر علمائے امامیہ شگر سید طہٰ شمس الدین نے کی اس موقع پر امام جمعہ جامع مسجد صاحب الزماں چھورکاہ شیخ ضامن علی مقدسی ، علمائے امامیہ کے رہنماوں شیخ شکور علی ،شیخ سخاوت حسین ،شیخ یوسف اخونزادہ اور شیخ محمد کاظم موجود تھے ڈی سی شگر سے علمائے امامیہ کے ملاقات کے موقع پر جامع مسجد کمیٹی کے زمہ داران بھی موجود تھے

اس موقع پر مسجد کمیٹی کے رہنما ماسٹر یوسف نے علاقہ چھورکاہ کے مسائل سے ڈی سی کو آگا ہ کیا جس پر انہوں نے ان مسائل کو جائز قرار دیتے ہوئے ان مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ۔ڈی سی ملاقات کے موقع پر شگر کی نمائندگی کرتے ہوئے علمائے امامیہ شگر کے صدر سید طہٰ شمس دین نے کہا کہ سکردو اور شگر جڑواں شہر ہے تاہم روڈ کی طولت کی وجہ سے سکردو اور شگر کا رابطہ مشکل ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ چھومک پل انتہائی اہمت کا حامل پل ہے اور اس پل کی تعمیر میں کسی قسم کا رکاوٹ حائل نہیں ہونا چائیے انہوں نے کہا کہ پل کے ساتھ ساتھ لمسہ روڈ شگر کے لئے شہہ رگ کی حیثیت رکھتی ہے اور اس روڈ کی منظوری کے باجود اس کا ٹینڈر نہ ہونا باعث تشویش ہے لہذا ضلع کا سربراہ ہونے کے ناطے اس روڈ کی تعمیر کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے اس پرفوری کام شروع کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔علمائے امامیہ شگر کے صدر نے ڈی سی کو بتایا کہ شگر میں خالصہ سرکار کا بہانہ بنا کر شگر کی ملکیتی زمینوں پر غیر ملکیوں کو بسانے کی سازش کی جاری ہے اگر اس منصوبے پر عمل ہوا تو شگر کی امن داو پر لگ سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ شگر میں ایک انچ بھی خالصہ سرکار نہیں ہے انہوں نے کہا کہ شگر میں وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن ان وسائل کو استعمال کرکے شگر کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ایماندار آفیسر کی ضرورت تھی جسے حکومت نے پوری کردی ہے اور ڈی سی زاکر حسین کی قیادت میں ہم سب مل کر شگر کو ایک ماڈل ضلع بنانے کے لئے کوشش کریں گے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی شگر نے کہا کہ اللہ نے ایک بار پھر مجھے شگر کی خدمت کا موقع فراہم کیا ہے اور میں اپنی بساط سے بڑھ کر علاقے کے مسائل حل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم میں اکیلا کچھ نہیں کرسکتا شگر کی تعمیر وترقی میں علماء کا ایک اہم کردار ہے اور علماء کو ساتھ لیکر ہی شگر کو آگے لیکر کر چلیں گے انہوں نے شگر کے مسائل کے حل کے لئے ایک غیر سیاسی فورم بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شگر میں وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے اور وسائل سے بھر پور اس علاقے پر زرہ برابر توجہ دی جائے تو شگر ایک منفعت بخش ضلع بن سکتا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button