خبریں

ضلع شگر میں‌ٹوپی اور شانٹی ڈے منانے کی تیاریاں‌

شگر(عابدشگری) ضلع شگر میں 9مئی کو ٹوپی شانٹی ڈے بھرپور انداز اور جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ اس دن ڈپٹی کمشنر شگر کی آفس سے حسینی چوک تک ریلی نکالی جائے گی۔ جس میں تمام ضلعی اداروں کے سربراہوں اور مقامی عمائدین اور نوجوان شرکت کرینگے۔ڈپٹی کمشنر شگر کی آفس میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹورزم کفایت حسین نے کہا کہ ٹوپی اور شانٹی گلگت بلتستان کی ثقافت ہے۔اس دن کو منانے کا مقصد ہماری ثقافت کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔ گلگت بلتستان کی ثقافت دنیا کی خوبصورت ثقافتوں میں سے ایک ہے۔ اس ثقافت کو فروغ دینے کیلئے صوبائی حکومت کے اعلان کے مطابق ضلع شگر میں گلگت بلتستان کی ثقافتی دن ٹوپی شانٹی ڈے کو بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔اس دن تمام ضلعی اداروں کے سربراہاں ٹوپی اور شانٹی پہنچ کر واک میں شریک ہونگے۔ جبکہ مقامی نوجواناں اور سکولوں کے طلباء بھی واک میں شریک ہونگے۔ واک ڈی سی آفس سے حسینی چوک تک ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button