خبریں

یومَ‌شہدا پولیس کے موقعے پر ہنزہ میں‌فاتحہ خوانی، شہدا کے مزار پر سلامی دی گئی

ہنزہ ( اجلال حسین ) شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔۔۔۔۔۔۔ یوم شہیدا پولیس کے حوالے سے گزشتہ روز ایس پی ہنزہ محمد عمران کی زیر نگرانی ضلع بھر کے پولیس اسٹیشنوں میں فاتحہ اور قران خوانی کی گئی جبکہ اس دن کے حوالے سے ہنزہ پولیس کے دستے نے شہدا ء کے مزار پر سلامی دی۔

ایس پی ہنزہ نے مختلف تھانوں میں فاتحہ اور قرآن خوانی میں شرکت کے بعد پولیس جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہمیشہ زندہ ہوتا ہے، اور نہ صرف انہیں محکمانہ سطح پر یاد کیا جاتا ہے، بلکہ خاندان اور عوامی سطح پر شہید کو ہمیشہ یاد کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بحیثت مسلمان اسلام میں بھی شہید کا درجہ بہت بلند مقام دیا ہیں۔انہوں نے کہا کہ نہ صرف پولیس محکمہ بلکہ دیگر سیکورٹی ادارے کے جوان ایمانداری اور خلوص نیت کے ساتھ اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے جس کی وجہ سے اپنی محکمہ کے لوگ اپ کو یاد کر ے بلکہ علاقائی سطح پر بھی غازی ہو یا شہید عوام اپ کو زندگی بھر یاد رکھیں۔ اس موقع پر شہید کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ اور قرآن خوانی کرتے ہوئے دُعاکی کہ مملکت خداداد پاکستان کی استحکام اور سلامتی کے لئے جس قدر جوانوں نے اپنی جان کا نذرانہ دیتے ہوئے اپنی جان کی قربانی دے چکے ہیں اللہ تعالی اُن کی قربانیوں کے عوض شہیدوں کی درجات کو بلند کرے اورُ ان کی لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے اور نہ صرف ان کے خاندان کوبلکہ علاقے کے نوجوان ان شہیدوں اور غازیوں کو یاد کرتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کرنے کی جذبہ اللہ تعالی عنایت کرے۔آمین۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button