رمضان کی آمد سے قبل شگر میں تین روزہ صفائی مہم منعقد کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر ذاکر حسین
شگر(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین نے کہا ہے کہ 14،15اور 16مئی کا احترام رمضان کے حوالے سے شگر میں خصوصی صفائی مہم شروع ہوگا۔جس میں شگر میونسپلٹی ایریاز میں تجاوزات کیخلاف ایکشن لینے ساتھ شگر بازار کی صفائی کو یقینی بنانے کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں افطار دسترخوان لگانے کیساتھ لوگوں کی سہولیات کیلے اقدامات کیا جائے گا۔ بجلی کی بلاتعطل ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ برقیات شگر اقدامات کریں۔انہوں نے محکمہ تعمیرات عامہ شگر کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کی ٹینڈر میں تاخیر سے لوگوں میں تشویش پایا جاتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین کی صدارت میں ضلعی اداروں کی کوارڈنیشن اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ضلعی اداروں کے سربراہوں اور نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں شگر میں جاری ترقیاتی سکیموں اور متوقع سکیموں کا جاۂ لیا گیا جبکہ تمام ضلعوں اداروں سربراہوں اور حکام نے اپنے ڈیپارٹمنٹ کے کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔اجلاس میں مختلف ایشو پر اہم فیصلے کئے گئے۔ جس میں رمضان میں روزہ داروں کی سہولیات کیلئے مریضوں اور ان کے تیماداروں کیلئے آر ایچ سی شگر میں رمضان دسترخوان لگایا جائے گا۔ جبکہ بازار میں اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کے حوالے سے سخت نگرانی کی جائے گی۔رمضان میں بجلی کی نظام کو درست رکھنے کیلئے ایکسین برقیات کو ہدایت کی۔کہ متبادل طور پر بجلی کی ترسیل کیلئے فوری طور جنریٹر منگوایا جائے۔محکمہ فوڈ کے حکام کو ہدایت کی رمضان میں آٹا کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کیا جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان سے پہلے ہفتہ صفائی منایا جائے گا۔ جس میں تمام ادارے شرکت کرینگے ۔اجلاس میں شگر مین ترقیاتی سکیموں کی ٹینڈر میں تاخیر پر محکمہ تعمیرات کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔اور سختی سے ہدایت کی ترقیاتی سکیموں کی ٹینڈر میں تاخیر ناقابل برداشت ہے لہذا فوری طور ان سکیموں کی ٹینڈر کرواکر کام شروع کیا جائے۔