خبریں

گلگت بلتستان بھر میں‌ثقافتی ٹوپی اور شانٹی کا دن منایا گیا، ٹور دی خنجراب ریس کے شرکا نے بھی تقریب میں‌حصہ لیا

گلگت( سٹاف رپورٹر) گلگت بلتستان بھر میں ثقافتی ٹوپی اور شانٹی کا دن منایا گیا۔ اس حوالے سے ایک تقریب سٹی پارک میں منقعد ہو ئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن تھے۔ تقریب میں نئے تعینات ہونے والے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڈ بھی شریک تھے۔

اس موقع پر ٹور دی خنجراب سائیکل ریلی کا بھی افتتاح کیا گیا۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو روایتی ٹوپی پیش کر کے ٹوپی شانٹی ڈے منایا۔

اس تقریب کے موقع پر وزیراعلیٰ نے ملکی اور بیرون ملکی سائیکلسٹ کو بھی روایتی ٹوپی پیش کیااور سائیکل ریلی کا افتتاح بھی کیا ۔ سائیکل ریلی 11مئی کو گلگت سے شروع ہو گی جو 244کلومیٹر کا فیصلہ طے کر کے خنجراب تک جائے گی۔

تقریب کے موقع پر مقامی اور دیگر صوبوں سے آئے ہو ئے مہمان سائیکلسٹ نے ڈھول کی تاپ پر رقص بھی پیش کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button