متفرق

محکمہ پولیس میں ہونے والی بھرتیوں میں میرٹ کا جنازہ نکالاگیا- ڈپٹی جنرل سیکریٹری پیپلزپارٹی ضلع نگر

گلگت(خبرنگارخصوصی) پیپلزپارٹی ضلع نگر کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری غلام حسن نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں محکمہ پولیس میں ہونے والی بھرتیوں میں میرٹ کا جنازہ نکالاگیا ہے اور غیر قانونی طور پر بھر تیاں کر کے کرپشن کی نئی تاریخ رقم کردی ہے ۔انہوں نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے اس طرح سر عام میرٹ کو پامال کرنا مہنگا پڑے گا اور یہ ان کے لئے نیک شگون نہیں ہوگا ۔پیپلزپارٹی ان کے تمام کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کے حساب لے گی اور حق دار کو حق دلانے میں بھرپور کردار اد ا کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ حفیظ الرحمن اور اس کی ٹیم صرف اور صر ف کرپشن اور غیر قانونی بھرتیاں کرنے میں مصروف ہیں۔ عوامی مسائل سے ان کو کوئی سروکار نہیں ہے جبکہ دوسری جانب اخبارات اور میڈیا میں عوام کے سامنے بڑے بڑے دعوے کررہے اور حقائق اس کے برعکس ہیں ۔غلام حسن نے کہا کہ پیپلزپارٹی بہت جلد صوبائی حکومت کی اقربہ پروری اور کرپشن کو عوام کے سامنے لائے گی اور چوروں کو منظر عام پر لاکر کھایا ہوا مال نکال دے گی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button