خبریں

پاک فوج اور چترال سکاؤٹس کے زیر اہتمام موڑکہو وریجون میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

چترال(بشیر حسین آزاد)منگل8مئی کو پاک آرمی ڈویژن ملاکنڈ اور چترال سکاؤٹس کی طرف سے تحصیل مورکہو کے گاؤں وریجون میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔فری میڈیکل کیمپ میں چترال سکاؤٹس کے ڈاکٹرز اور سول ڈاکٹرز نے مریضوں کا معائنہ کیا اور مریضوں کو پاک آرمی ڈویژن ملاکنڈ اور چترال سکاؤٹس کی طر ف سے مفت دوائیاں بھی دیے گئے۔کمانڈرلاگ پاک آرمی ڈویژن ملاکنڈبریگیڈئر کاشف نعیم اور کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین نے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور اس موقع پر علاقے کے100نادار اور مستحق گھرانوں میں راشن پیکیج تقسیم کیے اور بچوں میں مٹھائیوں کے پیکٹ بھی تقسیم کیے۔کمانڈر لاگ پاک آرمی ڈویژن ملاکنڈ اور کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے علاقے کے عمائدین سے بھی ملاقات کی،عمائدین نے علاقے کو درپش مسائل سے اُنہیں آگاہ کیا جس پر اُنہوں نے علاقے کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔پاک آرمی ڈویژن ملاکنڈ اور چترال سکاؤٹس کی علاقے کے عوام کے ساتھ اس ہمدردانہ اقدام پر علاقے کے عوام نے پاک آرمی اور چترال سکاؤٹس کا شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button