ہنزہ میں روایتی ٹوپی اور شانٹی کا دن جوش و خروش سے منایا گیا
ہنزہ( رحیم امان)ٹوپی شناٹی ڈے ڈسٹرک انتظامیہ،ٹویرزم اینڈ کلچلر ڈیبارٹمنٹ ہنزہ اور ہنزہ آرٹس اینڈ کلچلر کانسل کے اشتراک سے منایا گیا۔ٹوپی شناٹی ڈے کے مہمان خصوصی ڈپیٹی کمشنر ہنزہ ڈاکٹر انس تھے۔اس تقریب میں گورنمٹ کے اعلیٰ عہداران کے علاوہ علاقے کے نمبرداران ، عمادین اور طلبانے شرکت کی۔
اس موقے پر ڈیپٹی کمشنر ہنزہ ڈاکٹر انس کا کہنا تھا کہ ہنزہ کی ثقافت اپنی مثال آپ ہے ہم نے پورا پاکستان دیکھا ہے لیکن گلگت بلتستان جیسا کلچر پورے پاکستان میں نہیں ہے۔ہنزہ کے روایات زندہ روایات ہیں انہیں مزید مستحکم کر کے بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ہنزہ کے لوگ پاکستان سے محبت کرتے ہیں ۔یہاں کے لوگ انسان دوست ہیں جو نسل اور ذات سے بلاتر ہوکر انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔
اس موقع پر اے ڈی ٹوریزم رحمت کریم بیگ نے کہا کہ ٹوپی شناٹی ڈے ڈے منانے کا مقصد گلگت بلتستان کے ثقافت کو دنیا میں اُجاگر کرنا ہے تاکہ اقوامی اور بین الاقوامی لیول پر گلگت بلتستان کی ثقافت سے آگاہی حاصل ہو اور ہنزہ اور گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ ملے۔
اس کے علاوہ اس موقع پر موسقی اور روایتی ڈانس پیش کیا گیا۔