عوامی مسائل

ضلع ہنزہ میں‌ ماہِ‌صیام کے دوران سستا بازار لگایا جائے، عوامی حلقوں کا مطالبہ

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) رمضان المبارک میں سستا بازار لگایا جائے۔ عوامی حلقے عوامی حلقوں نے ضلعی زمہ داروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع ہنزہ میں بھی دیگر اضلاع کی طرح سستا بازار لگایا جائے ۔ جس میں سستی اشیاء مہیا کی جائے ۔ پچھلے ادوار میں یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈی والا اشیاء جس میں تیل ، چینی ، دالیں ،مشروبات وغیرہ ملتا تھا لیکن اس سال یوٹیلٹی سٹور علی آباد بالکل خالی ہے جس کی وجہ سے روزہ داروں کو پریشانی ہیں ۔ اس کے علاؤہ وہ تمام دُکاندار جو خوردنی اشیاء رمضان المبارک میں زخیرہ اندوزی کرتے ہیں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جاسکیں ۔ روزانہ کی بنیاد پر مجسٹریٹ مارکیٹ جاکر ریٹس چیک کرے ۔ عوامی حلقوں نے مزید مطالبہ کیا کہ رمضان المبارک کے دوران آٹا کے فراہمی یقینی بنائیں تاکہ ماہ صیام کا بابرکت مہینہ خیر وبرکت سے گزر سکیں ۔اُنہوں نے مزید کہاکہ ماہ صیام کے دوران یوٹیلیٹی سٹورز میں سامان مہیا ہوں اور گورنمنٹ کی جانب سے دی گئی سبسڈی کو یقینی بنائیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button