تعلیم

اسوہ پبلک سکول سکردو میں‌کھیلوں کے تین روزہ مقابلے منعقد ہونگے

سکردو (پ ر) ریجنل ڑائریکٹر اسوہ پبلک سکولز عارف حسین کی ہدایت پر اسوہ پبلک سکول نے تین دن کےلئے کھیلوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہےجو کہ بروز ہفتہ,پیر اور منگل کے دن مختص کیا گیا ہے اور باقاعدہ اساتذہ اور طلبا کی میٹنگ کے بعد پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں۔جس میں فٹبال, تیکو پولو, دوڑ, رسا کشی, انڈا بازی, پینسل بازی,سکیپنگ,بوری بازی روڑ اور کرسی بازی شامل کیا گئے ہیں۔ ٹیموں کے ایک ٹیچر اور سٹوڈنٹ نمائندگی کریں گے۔ کھیل جئتنے والےاور پوزشن ہولڈرز کو آخری دن اکسپوجر وزٹ پر شہر کے اہم اور تاریخی مقامات پر لے کر جاجایا جائے گاسٹوڈنٹس کو سپورٹس کا نام سنتے ہی خوشی سے تالیاں بجا کر جھومنے لگے۔ اسطرح کے سرگرمیوں کا مقصد بچوں میں تعلیم کر ساتھ ساتھ جسمانی و زہنی نشوونما کرنا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button