خبریں
ضلع نگر میں ٹور ڈی خنجراب کے شرکا کا تاریخی استقبال
نگر ( اقبال راجوا) بین القوامی سائکل ٹور ڈی خنجراب کے شرکا ء کے لئے ضلع نگر انتظامیہ کی جانب سے تاریخی استقبال اور رات کو بڑا پروگرام۔ ٹور ڈی خنجراب کے سائکلنگ ایونٹ مین حصہ لینے والے ملکی اور بین القوامی سائکلسٹس کو ضلع نگر مین دوپہر ایک بچے زیرو پوائنٹ پہنچنے پر مقامی انتظامیہ اور عوام کی جانب سے خصوصی استقبال کیا گیا۔ تحصیل چھلت نگر سے عمائدین ،نمبر داران اورکالج سکول کے طالبات نے کے کے ایچ کے اطراف کھڑے ہوکر نگر میں آنے والے سائیکلسٹس کوپھولوں کی پتیاں نچاور کیں ،تالیاں سیٹیاں اور پاکستان کے پرچموں کے ساتھ رنگ برنگی جھنڈیا ں لے کر پر جوش استقبال کیا ۔ تحصیل چھلت کے گھڑ سواروں نے روایتی سلامی پیش کی ۔ضلع نگر کے اسکندرآباد،جعفر آباد،نلت ،تھول ،مسوٹ اور غلمت راکا پوشی سمیت تمام علاقوں جگہ جگہ پر عوام نے ہاتھ میں خوش آمدیدی بینرز ،پینا فلیکسز اور ہوئی غبارے ہاتھ میں اٹھا کر استقبال کرتے رہے۔ راکاپوشی بیس ٹو میں تمام سائکلسٹس کو خیموں میں رہائش اور آرام کا انتظام کیا گیا تھا۔ دو پہر اور رات کے کھانے کا بھی بہترین انتظام کیا گیا تھا ۔ رات کو ثقافتی شو کے مہمان اعزاز وزیر تعمیرات گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد اقبال جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی چیف سیکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ تھے۔ دونوں مہمانو ں کو حلقہ ۵ نگر کے ممبر اسمبلی رضوان علی نے روایتی تحفے پیش کئے جبکہ ممبر اسمبلی حاجی رضوان علی ،مہمان خصوصی چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور مہمان اعزاز وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے سائکلنگ ایونٹ کے پہلے سے چھٹے درجے تک آنے والے مہمان سائکل رائیڈرز کو نقد اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ پہلے مرحلے کے پہلے درجے پر آنے والے18سالہ بلوچی نوجوان جو کہ ملکی سطح پر21 سال سے کم عمر قومی سائکلننگ چیمپیئن شپ کے فاتح حانزالہ کو راکا پوشی وائٹ کلر جرزی جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے کھلاڑی عبدالرزاق کو نقد انعام کی چیکس اور ٹرافیز کے ساتھعطا آباد بلو شرٹ بھی دے دی گئی ۔ تقریب کے آغاز میں ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد نے خطبہء استقبالیہ پیش کرتے ہوئے نگر میں منعقدہ اس تقریب میں شریک تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ضلع نگر کی عوام نے اس ایونٹ کو کامیاب کرانے میں ان کے ساتھ توقع سے بھی زیادہ تعاون کیا جس سے ان کاسر فخر سے بلند ہو گیا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان پورے پاکستان میں سائیکلنگ کے لئے بلند اور دشوار ترین سائکل رائڈنگ کے لئے دار الخلافہ بن سکتا ہے اس لئے اس پر توجہ دے کر دنیا بھر سے سیاحوں کو گلگت بلتستان مدعو کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے اس مہم کے لئے نگر میں کامیابی سے انعقاد کرنے اور ضلع نگر کو ایک دن کی میزبانی کا موقع دینے پر کمشنر گلگت ڈویژن عثمان احمد ،سیکریٹری سیاحت وقار علی خان اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ کا خصوصی الفاظ میں شکریہ ادا کیا۔ ثقافتی پروگرام میں گلگت بلتستان کے مایہ ناز شعراء شیر خان نگری،طالب حسین طالب،سلمان پارس اور جابر خان جابر کے خوبصورت آواز میں گیتوں اور غزلوں نے محفل میں شریک نوجوانوں کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ ہمارے علاقوں میں آنے والے ملکی اور بین القوامی مہمانوں کا عزت و احترام کرنا ہمارا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے آج الحمد اللہ سر زمین نگر میں آئے ہوئے سینکڑوں کی تعداد میں مہمانوں کی عزت و احترام کے ساتھ نگر کے روایت اور خوبصورت قدرتی مناظر اور ماحول کی نمائندگی کرکے ہمیں سکون ملا۔ ہم اس خوبصورت اور تاریخی تقریب کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد،اسسٹنٹ کمشنر نگر محمد شاہ رخ چیمہ ،ایس پی نگر حسن علی اور ایکسئین واٹر اینڈ پاور زاہد حسین،ایکسیئن بی اینڈ آر اقبال حسین ، ڈی ڈی ایل جی آر ڈی محمد طفر،ڈی ایچ او نگر ہدایت علی دیگر ضلعی اداروں کے سربراہان کی شبانہ روز محنتوں اور کار کردگی کا خرج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے نگر آئے ہوئے مہمانوں کے طبعی سہولیات،بجلی کی متواتر فراہمی،سڑک صفائی ،امن و آمان کا بہترین ماحول قائم رکھنے کے لئے بھر پور کردار ادا کیا۔ آج صبح تمام سائکلسٹس کو روایتی ناشتے کے ساتھ ہمسایہ ضلع ہنزہ کے لئے رخصت کیا گیا۔