تعلیم

جدید عصر تقاضے پورا کرنے کے لئے جدید تعلیمی اداروں‌کا قیام ناگزیر ہے، غلام عباس

نگر ( اقبال راجوا) جدید عصری تقاضوں کو پوراکرنے کے لئے جدید تعلیم اداروں کا قیا م نہایت لازمی ہے، غلام عباس چئیر مین دی میرٹ اکیڈ می نگر چھلت۔علم بغیر عمل کے بے مقصد و بے معنی ہوتا ہے ، میر محفل آغائے محمد حسین, تعلیم کے ساتھ تربیت کا ہونا معاشرے کی فلاح و بہبود کے لئے لازم و ملزوم ہے معروف جیئالوجیسٹ خادم حسین کا دی میرٹ اکیڈمی کے افتتاحی تقریب سے خطاب ۔اس سادہ مگر پر وقار تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جبکہ سکول کے خوش الحان طلباء و طالبات نے حمد ونعت بھی پیش کیا۔ سکول کے طلبہ نے ایک مخصوص انداز میں مہمانوں کا استقبال کیا۔

سکول کے پرنسپل غلام حسین نے خطبہء استقبالیہ پیش کرتے ہوئے تمام والدین،شرکاء اور دیگر تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ دی میرٹ اکیڈمی کے بورڑ کے چئیر مین غلام عباس نے تقریب سے اپنے خطاب میں سکول کے قیا م کے مقاصد بتاتے ہوئے کہا کہ ضلع نگر کے اس کثیر الآباد علاقے تحصیل چھلت میں ایک ایسے تعلیمی درسگاہ کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی جہاں جدید اور عصری تقاضوں کے اعتبار سے بچوں کو تعلیم و تربیت فراہم کی جائے اسی مقصد کی خاطر دی میرٹ اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا گیا۔ آج امام زمانہ ؑ کے ولادت باسعادت کی مناسبت سے اکیڈمی کی افتتاح کی تقریب منعقد کی گئی ہے ۔ ہم یہ یقین رکھتے ہیں کہ اکیڈمی سے طلبہ و طالبات فارغ التحصیل ہونے ے بعد ملک قوم و ملت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں گے ہم انکی اسی انداز سے تربیت کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔ تقریب سے میر محفل آغائے محمد حسین اپنے خطاب میں کہا کہ علم ؑ مل کے بغیر کوئی معنی و مطلب نہیں رکھتا ہے۔ ہمیں مولا علی علیہ السلام کے قول کے مترادف اپنا علمی کردار ادا کرنا ہوگا کہ مستقبل کے معماروں کو زہد وتقویٰ اور پرہیز گاری کے ساتھ تعلیم سکھائیں ۔معروف جیا لوجسٹ اور سماجی کارکن خادم حسین نے تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک عزیز پاکستان قیام سے کافی عرصے تک سیاسی قیادت کے خصوصیات میں علم کے ساتھ تربیت کا بھی عمل دخل تھا لیکن آج علم ہے لیکن تربیت کے فقدان کی وجہ سے عمل کی کمی ہے جس باعث بدعنوانی ہمارے معاشرے کے پڑھے لکھے افراد میں بھی پائی جاتی ہے۔ تقریب سے صدارتی ایوارڑ یافتہ نعت خواں ڈی ڈی او تحصیل چھلت شینبر حیدر خان حیدر نے کہا کہ ہمارے لئے سب سے عظیم کام اپنے امام ؑ کا انتظار کرنا ہے امامؑ نے ہمارے علماء باکردار اور اساتذہ کو دعائیں دی ہیں ۔ ہمیں عملی طور پر امام زمانؑ کا انتظار کرنا لازمی ایمان کاحصہ ہونا چاہیئے۔ تقریب کے دوارن طلباء و طالبات نے کلام اقبال اور ملی ترانوں کے ساتھ لوکل ثقافتی رقص کا بھی اظہار کیا ،آخر میں سکول کے ایک طالبعلم نے دعائے امام زمانہ کی تلاوت کی اور ممبر بی او ڈی ساجد علی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button