تعلیم

ہنزہ میں قراقرم یونیورسٹی کیمپس کا قیام خوش آئند ہے، ایچ ایس ایف

گلگت(خبرنگارخصوصی)ہنزہ سٹوڈنٹس فیڈریشن کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت طالب نظر مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں نائب صدر ذاکرحسین ، خواتین ونگ کی نائب صدر زہراہ ، ممبر عباس علی خان ،مہربان عزیز و دیگر شامل تھے ۔اجلاس میں ہنزہ میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے کیمپس کے حوالے سے تفصیلی گفت شیندہوئی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ہنزہ سٹوڈنٹس فیڈریشن طالب نظراور ممبران نے کہا کہ ہنز ہ میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے کمپس کا قیام خوش آئند ہے اور یہ ہنزہ کے عوام کا حق بھی تھا کیوں کہ ہنزہ میں 99فیصد شرح خواندگی ہے اور آج سے قبل یونیورسٹی نہ ہونے کے وجہ سے بہت زیادہ طلبہ و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور کہیں طلبہ و طالبات نے یونیورسٹی کمپس نہ ہونے کی وجہ سے تعلیمی زندگی کو خیر باد کیا تھا ۔انہوں نے کہاکہ KIUکا ہنزہ میں کمپس کو سیاسی مصلحت کا شکار نہ بنایا جائے بلکہ اس کیمپس کا قائم ہونے کے بعد ایک مثالی یونیورسٹی بنانے کی کوشش کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ہنزہ جیسے پر فضاء ،بین الاقوامی سیاحوں کا مسکن اور پرامن علاقے میں یونیورسٹی کے کیمپس کا قیام کیا گیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button