کھیل

سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس گلگت میں ہفتہ کھیل کا انعقاد

گلگت( سٹاف رپورٹر) اسپیشل ایجوکیشن کمپلس گلگت میں سپورٹس ویک اختتام پذیر ہوا ۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان فدا محمد ناشاد تھے۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ اسپیشل بچے ہمارے معاشرے کا حصہ ہے ان کو نظر انداز کرنے سے ان میں احساس محرومی بڑھ جاتا ہے ۔ ان اسپیشل افراد کو خصوصی تو جہ کی ضرورت ہے ۔ صوبائی حکومت نے ان خصوصی افراد کے لئے ایجوکیشن کے کے مواقع فراہم کئے ہیں۔ چونکہ یہ ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں اس لئے والدین کی بھی ذمہ داری ہو تی ہے کہ وہ ان اسپیشل افراد کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ یہ افراد بھی معاشرے میں ایک بہتر انسانی زندگی گزر سکے ۔اسپیکر قانو ن ساز اسمبلی نے کہا کہ آج ان خصوصی افراد کی صلاحیتوں کو دیکھ کر بہت خوشی ہو ئی کہ ہمارے یہ افراد میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے ۔ اگر ان اسپیشل افراد کو موقع ملے تو اس خطے کا نام روشن کرسکتے ہیں ۔ انشا اللہ ہماری حکومت ہمارے ان افراد کے لئے مکمل سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہا ہے اور اس ایجوکیشن کمپلس میں جو بھی سہولیات کی فقدان ہے وہ پورا کرنے کی کوشش کرونگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن کمپلس بشارت اللہ نے کہا کہ اساتذہ اور والدین کی انتھک محنت سے ہمارے یہ بچے اپنے صلاحیتوں کو اجاگر کررہے ہیں۔ ایجوکیشن کمپلس میں نہ صرف نصابی سرگرمیاں دی جاتی ہے بلکہ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی شامل کر کے ان کی اندر چھپی ہو ئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹیڈائریکٹر نے ایجوکیشن کمپلس میں طلباء وطالبات کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ مہمان خصوصی اسپیکر قانون ساز اسمبلی نے اسپیشل ایجوکیشن کمپلس کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہا نی کرائی ۔ اسپورٹس ویک کے اختتام میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور بچوں نے خاکے اور ٹیبلو پیش کئے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button