عوامی مسائل

دیامر اور استور میں مخیر حضرات نے 52 یتیم بچوں کی کفالت کا ذمہ اُٹھا لیا

دیامر / استور(پریس ریلیز)ضلع دیامر اور ضلع استورکے مخیر حضرات نے 52 یتیم بچوں کی کفالت کا ذمہ اٹھا یا، الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان کے زیر انتظام چلنے والے آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے سلسلے میں ضلع دیامر اور ضلع استور کے تاریخ کے پہلے ڈونر کانفرنسز میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے 22 لاکھ کی امداد کے اعلانات کئے ، ڈونر کانفرنس چلاس کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی جسکے مہمان خصوصی کمشنر استور دیامر ڈویژن عبدالوحید شاہ تھے ،انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ دیامر کی عوام فلاحی کاموں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور اس کانفرنس کے ذریعے یہ بات ثابت ہوگئی کہ ضلع دیامر کی عوام میں انفاق کا جذبہ موجود ہے۔ الخدمت فاونڈیشن نے یتیموں کی کفالت کا بیڑا اٹھایا ہے اور ہمیں بھی چاہئے کہ ہم ایسے اداروں کے ساتھ تعاون کریں ، تقریب سے اپنے خطاب میں سابق نگران وزیر قانون و چئیرمین نگران کونسل مشتاق احمد ایڈوکیٹ نے کہا کہ الخدمت گزشتہ7 سالوں سے بلا امتیاز گلگت بلتستان میں خدمات سر انجام دے رہی ہے، ڈونر کانفرنس کی تیاریوں کے دوران ہمیں توقع سے بڑھ کر تعاون ملا جس پر ہم ضلع دیامر اور ضلع استور کی عوام کے شکر گزار ہیں، الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان کے صدر حبیب الرحمن نے کہا کہ الخدمت گلگت بلتستان 203 یتیم بچوں کی کفالت کر رہا ہے ، مذید 200 بچوں کی کفالت مقامی سطح پر فنڈ ریزنگ کے ذریعے ہوگی، انہوں نے مخیر حضرات کا الخدمت پر اعتماد کے اظہار پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈونرز کی توقعات پر پورا اترینگے ، اور حق حقدار تک پہنچانے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھیں گے۔ کانفرنس میں معروف شعراء کرام نے اپنا کلام پیش کیا جبکہ سٹیج کے فرائض ضلع دیامر ڈونر کانفرنس میں عزت اللہ اور ضلع استور ڈونر کانفرنس میں مجیب الرحمن نے سنبھالیں۔۔ ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button