حسن شہید پبلک سکول مرہ پی شگر میں تعارفی پروگرام منعقد
شگر(پ ر)حسن شہید پبلک سکول مرہ پی شگر میں یوم والدین اور تعارفی پروگرام کے سلسلے میں اہم تقریب منعقد ہوئی۔ جس کی مہمان خصوصی چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر ایس ایم حاجی غلام محمد تھے۔ تقریب سے سکول کے بچوں نے ملی نغمے،تقاریراور نظمیں پیش کئے جبکہ ٹیبلو کے ذریعے شہداء پاک فوج خصوصا حسن شہید ستارہ جرات کو خراج تحسین پیش کئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آج کا دور مقابلے کا دور ہے۔مقابلہ کیلئے معیاری تعلیم کے بغیر معاشرے دنیا سے مقابلہ نہیں کرسکتا۔ دنیا جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کے بل بوتے چاند پر پہنچ چکا ہے جبکہ مریخ پر جانے کی تیاری ہورہی ہے۔ اس کیلئے ہمیں دنیا کی مقابلے کیلئے آنے والی نسلوں کو تیار کرنا ہوگا۔ جس کیلئے سکولوں میں بہتر نصاب کے تحت معیار تعلیم کو بلند کرنا ہوگا ورنہ دنیا کیساتھ چلنے کی ہماری خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔مقررین نے حسن شہید پبلک سکول شگر کی علاقے میں معیار تعلیم کیلئے خدمات کو سراہا اور سکولوں کو مزید اپ گریڈ کرنے اور سسٹم میں بہتری لانے کی عزم کا اظہار کیا گیا۔