تعلیم

غذر میں‌قراقرم یونیورسٹی کا بڑا بورڈ تو لگ گیا، کیمپس کب فعال ہوگا؟‌

غذر (بیورو رپورٹ) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا غذر میں بنایا گیا کمپیس تاحال فعال نہ ہوسکا جبکہ ہنزہ اور سکردو کمپس میں طلبہ کو داخلہ ملنے کے ساتھ ہی پڑھائی بھی شروع ہوگئی ہے مگر غذر کے ساتھ ایک بار پھر امتیازی سلوک جاری رکھا گیا ہے غذر کے ہیڈ کوارٹر گاہکوچ کے آغاز پر ہی قراقرم کمپیس کا ایک بڑا بورڈ اوزاں تو کر دیا گیا ہے مگر ایک سو سے زائد طلبہ جنہوں نے داخلہ لیا ہے مگر تاحال ان کی کلاسیں شروع نہ ہونے سے یہ طلبہ سخت پریشانی کا شکار ہے اگر ان طلبہ کی پڑھائی جلد شروع نہ ہوئی تو ان کا قیمتی سال ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوا ہے حالانکہ ہنزہ اور غذر کمپس کا ایک ساتھ اعلان ہوا تھا ہنزہ میں باقاعدہ پڑھائی شروع ہوگئی ہے مگر غذر میں تاحا ل سٹاف کی تعنیاتی تک عمل میں نہیں لائی گئی دوسری طرف ایک سو سے زائد طلبہ نے ہزاروں روپے خرچ کرکے کمیس میں داخلہ لیا ہے مگر تاحا ل ان کی پڑھائی شروع نہیں ہوئی جس باعث داخلہ لینے والے طلبہ سخت پریشانی کا شکار ہیں ایک طرف ان کی پڑھائی شروع نہ ہونے سے پریشان ہیں اوپر سے سال ضائع ہونے کا بھی خدشہ ہے عوامی سیاسی اور سماجی حلقوں نے گورنر گلگت بلتستان اوروزیر اعلی گلگت بلتستان نے اس حوالے سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button