کالمز

مایوسی کفر ہے ..!

تحریر علی آصف بلتی

اللّہ تعالی نے تمام انسانوں کو برابر پیدا کیا ہر کسی انسان کی اپنی خوبی ہوتی ہے کچھ وہ جلد پہچان لیتے ہیں کچھ دیر سے اور بعض وہ خوبی پہچان ہی نہیں پاتے اور زندگی بھر درپدر کے ٹھوکریں کھاتے پھیرتے ہیں.

انسان علم حاصل کرتا ہے تاکہ اپنے آپ کو پہچان سکو اور اپنے رب کو پہچان سکو دنیا میں بھیجنے کا مقصد سمجھ سکو نہ کہ 18 , 20 سال تعلیم حاصل کرنے کے بعد بھی اس کی وجہ نوکری کی طرف ہوتی ہے کہ وہ کسی اور کیلئے یا کمپنی میں کام کر سکوں لیکن اس مقابلے کے دور میں جب اس سے اس کی خواہش کے مطابقت نوکری نہیں ملتی تو وہ ہمت و حوصلہ ہار بیٹھتا ہے اور وہ مایوسیوں کی زندگی گزرانے لگتے ہیں اور اپنے آپ کو کوستے ہیں کہ یہ میں نے کیا کیا ؟ وہ مایوسیوں میں ڈوب جاتا ہے اور کچھ بھی کرنے کے پوزیشن میں نہیں رہتا.

لیکن اللّہ تعالی قرآن مجید میں اپنے رحمتوں کا بار بار تذکیرہ فرماتا ہے امید افزاء آیت نمبر 53 رمز امید افزا آیت ہیں ” اے نبی فرما دیجئے میرےبان بندوں سے جنہوں نے اپنے جانوں پہ ظلم کردیا اللّہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونا اللّہ تمام گناہوں کو معاف فرماتا ہے اللّہ غفور ورحیم ہیں , رحمت کا امیدوار بننا چاہتے ہو تو اللّہ کی فرمانبردار بنو .

ایکباور جگہ قرآن مجید میں اللّہ تعالی فرماتا ہے سورہ یوسف آیت نمبر 87 بے شک اللّہ کی رحمت سے وہی لوگ مایوس ہوتے جو کافر ہوتے ہیں.اللّہ کی رحمت سے امید رہنا مومن پر فرض ہے. اللّہ کی اولین تعریف رحمان و رحیم ہیں.

حدیث قدسی ہے میری رحمت میری غضب پہ حاوی ہوچکی ہے. آپ نے رحمت کے 100 حصے فرمایا ایک حصہ مخلوق کیلئے اور 99 اپنے پاس رکھے. اس ایک رحمت میں ماں کا اپنے بچوں سے شفقت ہے وہ ایک فیصد رحمت کے ہیں تو آپ سوچیں باقی کے 99 فیصد کے اللّہ تعالی کتنے رحمتیں بندؤں کو نازل فرماتا ہے وہ ہماری سوچ سے بھی باہر ہیں تو کبھی مایوس نہیں ہونا چاہئیے.

WILLIAMS جو کہ مشہور زمانہ سوشل ایب Twitter کے بانی ہیں لیکم اس سے پہلے اس نے ایک کمپنی ODEO کے نام سے بنایا تھا لیکن ناکام رہا کیونکہ Apple نے اس کا ایک سیکشن Itunes store میں رکھا تھا.

اسی کے ساتھ ساتھ LinkedIn کے بانی Reid اس سے پہلے AirBNB اور Haffman کے نام سے سوشل نیٹ ورک بنایا جو کہ پہلے ناکام ہوا لیکن LinkedIn پورے کامیابی کے ساتھ اب بھی چل رہے ہیں.

اسی طرح Amazon کے بانی Jeff Bezas پہلے ایک کاروبار میں بری طرح ناکام ہوچکا تھا لیکن بعد میں Amazon نے دھوم مچا دی.

اسی طرح بہت سے اور واقعات ہیں جن کی شروعات ناکامیابی ست ہوئی لیکن بعد میں بہت کامیاب رہا ان سب کو لکھنے کامطلب ان سے ہمیں سبق حاصل کرنا ہوگا کہ اگر ایک دفعہطزندگی میں ناکام ہوتے ہیں تو اپنے آپ کو ناکام تصور کرکے نہیں بیٹھنا چائیے بلکہ اس سے کامیابی کی پہلی سیڑھی کی طرح استعمال کرکے آگے بڑھنا چائیے.

اب آتے ہیں کہنہم زندگی میں ناکام کیوں ہوتے ہیں جن کے کچھ وجوہات ہیں.

1. پہلے ہم جو بھی شروع کرتےطہیں اس کی منصوبہ بندی باقاعدہ طریقے سے نہیں کرتے آپ نے دیکھا ہوگا کہ پاکستان میں پروجیکٹس زیادہ تر ناکام ہوتےطہیں کیونکہ وہ منصوبہ بندیبپہ توجہ نہیں دیتے اسی کے برعکس جابان میں سارے منصوبے کامیاب ہوتےہیں کیونکہ وہ لوگ 70% وقت منصوبہ بندی میں گزارتے ہیں.

2. دوسرا ناکامیابی کی وجہبہم ہر چیز کی پورا معلومات نہیں رکھتے اور اگر کسی چیز کے بارے میں معلوم نہیں تو کسی سے پوچھنا گوارا نہیں کرتے یہ بھی ناکامیابی کی وجہ بنتی ہے.

3. اپنے مد مقابل کو نظرانداز کرتے ہیں اسی وجہ سے اکثر ہم ناکام ہوجاتا ہے کہ اپنے مدمقابل کے ساتھ چیزوں میں تبدیلی بہت ضروری ہوتی ہے.

4. اپنے خدشات اور نقصانات کو کبھی چھوٹا نہیں سمجھنا چائیے کیونکہ اس سے آپ کا نقصان ہوگا.

5. مستقل مزاجی کا نہ ہونا بھی ناکامی کیببڑی وجہ اکثر ہم تھک جاتے ہیں یا لوگوں کی باتیں سن کر پیچھے ہٹ جاتے ہیں جس کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑتا ہے اور ناکام رہتا ہے.

6. ہم بڑیا سروس نہیں دیتے گاہک کو اہمیت نہیں دیتے جس کی وجہ سے ہمیں ناکامیابی کا سامنا رہتا ہے.

7. غلط جگہوں کا انتخاب بھی ناکامیابی کی وجہ ہے ہم اپنے سہولیات کیلئے بعض اوقات غلط جگہوں کا انتخاب کرتا ہے.

8. غلط پالیسی اور منظم کی وجہ سے ناکامیابی سے ہمکنار ہوتے ہیں کہ ہم اپنے کئے جانے والے فیصلوں پہ سوچتے نہیں اور غلط مشوروں پر عمل کرتے ہیں.

9. ہمیں اپنے کاروبار کے مطابقت سرمایہ چائیے ہوتا ہت وہ نہ ملنے کی وجہ سے ہم ناکام ہوتے ہیں

10. اپنے کاموں میں جدت اور تخلیقی پیدا کریں تھوڑا منفرد انداز میں پیش کریں اگر روایتی چیزوں پہ عمل پیرا ہونگے تو ناکمیابی کا سامنا ہوگا.

اب ہم آتے ہیں اپنے کام شروع کرنے کی جانب کہ کیسے اپنا کام یا کاروبار شروع کیا جائے اس کے آج کل کے استطلاع کے مطابق 4 چیزیں ہیں.

1. entreprenurship : کا مطلب وہ کام شروع کرنا جس میں مالی Risk لے کے منافع کی مید سے.

2.Start-ups: نئے کاروبار شروع کرنے والا

3. Business: کا مطلب کسی بندے کا مستقل , کام ہو جیسا کہ پیشہ, تجارت وغیرہ.

4. Air BNB : آن لائن کمیونٹی مارکیٹ جس میں لوگ اپنے گھروں کو کرایہ پہ دیتے ہیں اور اب تک 192 مملک میں موجود ہیں کہ جسکا مخفف ہے .Air Bed and Breakfast.

یہ سارے کاروبار کرنے کے طریقے ہیں تو آپ کیوں مایوس ہوتے ہیں … اگر آپ پاکستان کے جس بھی کونے میں رہتے ہیں تو آپ Air BNB اپنے گھر سے ہی شروع کرسکتے ہیں آجکل ناردرن ایریاز , سوات , کشمیر اور گلگت بلتستان میں اپنت سیاح آرہے ہیں تو یہ سیزن بھی ہیں آزما کے دیکھیں ..

کسی اور کیلئے لاکھوں کما کے دینے کے بعد چند ہزار روپے وصول کرنے سے بہتر نہیں کہ وہ خود کیلئے لاکھوں کمائیں. کسی کے پاس نوکری کی تلاش میں جانے سے بہتر نہیں کہ لوگ آپ لے پاس نوکری کی تلاش میں آئے. ملازم نبنے سے بہتر نہیں کہ خود مالک بنے.

آخر میں فیض کے شعر کے ساتھ اجازت چاہوں گا.

دل ناامید تو نہیں, ناکام ہی تو ہے

لمبی ہے غم کی شام! مگر شام ہی تو ہے.

والسلام

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button