خبریں
وزیر اعلی استور پریس کلب کے مسائل حل کرنے کے وعدے وفا کرے، صدر سبخان سہیل و اراکین کا مطالبہ
استور (بیورو رپورٹ )استور وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے جو پریس کلب کے حوالے سے وعدےکیے وہ وعدے وفاء نہیں ہوسکے وزیر اعلی گلگت بلتستان نے پریس کلب استور کی کابینہ سے وعدہ کیاتھا کی ایک مہنے تک استور کے صحافیوں کے لیے مستقل پریس کلب کی بلڈنگ کی تعمیر تک کسی بھی سرکاری بلڈنگ میں عارضی طور پر بلڈنگ دی جاے گی تاکہ صحافتی خدمات میں درپیش مسائل میں کمی ہوسکے گی لیکن انتہائی افسوس ہے کہ استور کے صحافیوں کے ساتھ بھی وزیر اعلی گلگت بلتستان نے سیاسی اعلانات کی طرح یہ اعلان بھی ہوا میں کردیا ۔۔۔۔صدر پریس کلب استور سبخان سہیل ،قائم مقام سنیر نائب صدر ارشاد ملک ،جنرل سیکرٹری عابد حسین پروانہ ،فنانس سیکرٹری عبدالوہاب ،انفارمیشن سیکرٹری ظفر عباس۔
انھوں نے اپنی ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان سے دو دفعہ استور پریس کلب کے عہدران نے ملاقات کرکے اپنے مسائل ان کے سامنے رکھے تھے وزیر اعلی سے ملاقات کے بعد یوں لگا کہ استور پریس کلب کے مسائل اب جلد ہونگے وزیر اعلی گلگت بلتستان کو استور پریس کلب نے اپنے مسائل درخواست کی شکل میں بھی پیش کیےجس پر وزیر اعلی نے فوری نوٹس لینے کی یقین دہانی کرائی اور کمشنر دیامر استور اور ڈی سی استور اور انفارمشن ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے نام سرکولر جاری کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی بدقسمتی سے وہ درخواست بھی آج تک وزیر اعلی گلگت بلتستان کے سیکرٹریٹ کی مختلف ٹیبلوں کی دھول چاٹ رہی ہے چھ مہنے قبل دی جانے والی ایک درخواست کے لیے دس سے پندرہ چکر استور کے صحافیوں نے وزیر اعلی سیکرٹریٹ کے لگائے مگر وہ درخواست آج بھی ان کے سیکرٹریٹ کے کسی ردی ٹوکری میں ہے یا پھر کسی سرد خانے میں وزیر اعلی گلگت بلتستان نے جو صحافیوں کے ساتھ کیے تھے وہ سب صرف اعلان کی حد تک تھے استور پریس کلب کے ممبران بہت جلد استور کلب علی چوک میں وزیر اعلی کے اس احسان پر ایک ٹینٹ لگا کر پریس کلب میں صحافتی امور کو چلائے گی یہ ٹینٹ بطور احتجاج اس وقت لگا رہے گا جب تک ہمارے مسائل حل نہیں ہوتے ہیں۔