خبریں
تھک چلاس میں دو میگا واٹ پاور ہاوس فعال بنانے کے لئے چینی اینجینئیرز نے کام کا آغاز کردیا
چلاس (بیوروچیف) تھک فیز تھری دو میگاواٹ پاور ہاوٴس کی مشینری کو فنکشنل (فعال) بنانے کیلئے چائینز انجینئرز کی ٹیم نے کام کا آغاز کردیا ۔چائینز انجینئر ٹیم کے سربراہ کے ہمراہ دو چائینز انجینئرز اور چار پاکستانی انجینئرز دو ہفتوں میں پاور ہاؤس سے بجلی کی سپلائی یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہیں ۔چائینز انجینئر نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ جتنا جلدی ہوسکے پاور ہاوٴس سے بجلی کی سپلائی کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو جلد بجلی مل سکے اور محکمے کو بجلی بحران سے نجات ملے ۔۔۔۔