جوانسال پولیس افسر اسلام خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

گوپس یاسین (معراج علی عباسی) گلگت بلتستان پولیس کے نوجوان ،اعلی تعلیم یافتہ افیسر  گاہکوچ سٹی  تھانہ میں تعینات  اے ایس آئی اسلام خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔اسلام خان گلگت بلتستان پولیس کا ایک ایماندار ،غیریب دوست اور اپنے پیشے میں انتہائی ماہر افیسر مانے اور جانے جاتے تھے۔ گوپس کے نواحی گاؤں راوشن سے تعلق رکھنے والے ہر دلعزیز پولیس آفیسر اسلام خان کو اج پوری  پولیس اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی قبرستان راوشن گوپس سپرد خاک کیا گیا  ۔ غذر پولیس کے ایک چاق وچوبند دستے نے  گارڑاف آنر پیش کیا۔محرم  کے نماز جنازہ  میں  غذر پولیس کے اعلی آفیسران کے علاؤہ غذر بھر سے مختلف طبقہ فکر سے تعلق سینکڑوں  افراد نے شرکت کہ۔ محرم کے لواحقین میں تین بیٹے دو بیٹیاں اور بیوہ شامل ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments