اہم ترین

گورنر نے گلگت بلتستان پولیس ویلفئیر فنڈ ایکٹ 2018 کی منطوری دے دی

گلگت۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے گلگت بلتستان پولیس ویلفیئر فنڈ ایکٹ 2018 ؁ء کی باقائدہ منظوری دے دی ۔مذکورہ ایکٹ کی منظوری کے بعد پولیس اہلکاروں اور ان کے بچوں کو تعلیمی سکالر شپس ، صحت کی سہولیات، شادی کے اخراجات، بیوہ الاونس اور تدفین کے اخراجات کے سہولیات فراہم ہونگی ۔

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے سفارشات پر پولیس ویلفیئر فنڈ ایکٹ 2018 ؁ء کی باضابطہ منظوری دے کر اس ایکٹ کو نافذالعمل کر دیا ۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ اس ایکٹ کو نافذ کرنے کے بعد محکمہ پولیس گلگت بلتستان پولیس آفیسروں سے سالانہ فنڈ جمع کریگی اور اس فنڈ کے ذریعے پولیس اہلکاروں اور ان کے بچو کو بہترین تعلیم، صحت اور دیگر سہولیات مفراہم کریگی ۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ اس ایکٹ کے ذریعے پولیس اہلکاروں اور ان کے بچوں کو تعلیمی سکالر شپس ، صحت کی سہولیات، شادی کے اخراجات، بیوہ الاونس اور تدفین اور پولیس آفیسروں کو قرضے کے سہولیات میسر ہونگی۔ اس ایکٹ کی منظوری کی تقریب میں ممبر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر ، انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان صابر احمد اور سیکریٹری گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی عبدالرزاق نے شرکت کی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button