May 22, 2018 پامیر ٹائمز معیشت Comments Off on محکمہ ماہی پروری نے عطا آباد جھیل ہنزہ میںدو ہزار سے زائد ٹراوٹ مچھلیاںڈال دیں
ہنزہ ( بیورو رپورٹ )آئندہ دو سے تین سال کے اندر عطاآباد جھیل سے اچھے نسل کی مچھلی عوام کو میسر ہوگی۔ اس سے قبل محکمہ ماہی پروری نے 50ہزار سے زائد ٹراوٹ مچھلیاں ڈال دی تھی، جس کے اچھے نتائج برآمد ہوے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ماہی پروری عنایت علی نے عطاآباد جھیل میں مچھلیوں کے بچے ڈالنے کے بعد میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 7سال قبل محکمہ فیشرز نے جھیل میں اچھی نسل کی مچھلیاں ڈالی تھیں، جس سے مثبت نتائج مل رہے ہیں اور ان کی افزائش نسل سے نہ صرف مقامی عوام کو فائدہ ہوگا بلکہ سیاحت کے فروغ میں مزید مدد ملے گی۔
انہوں نے مزیدکہا کہ جھیل میں مزید 2ہزار سے زائد ٹراوٹ مچھلیاں ڈالی جارہی ہیں، جس سے مچھلیوں کی پویداوار میں مزید اضافہ ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا عطاآباد جھیل میں مچھلی کی افزائش نسل کو بڑھانے کے لئے ششکٹ کے عوام ، اکابراین اور نمبردارن نے اس سے قبل بھی محکمہ کے ساتھ بھرپور تعاون کا مظاہرہ کیا ہے امید ہے کہ مزید محکمہ ماہی پروری کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے مچھلیوں کی افزائش نسل کوبڑھانے میں ادارے کا ساتھ دینگے چونکہ اس میں نہ صرف ادارے کا فائدہ ہوگا بلکہ علاقے کے عوام بھی اس سے بھر پور استفادہ کرینگے۔
May 19, 2022 0
May 19, 2022 0
May 19, 2022 0
May 18, 2022 0
Mar 07, 2020 Comments Off on کریم آباد ہنزہ کے مکین شجر کاری مہم میں بھر پور حصہ لیں گے، اجلاس میں فیصلہ
Mar 06, 2020 Comments Off on محکمہ زراعت ہنزہ میں 80 ہزار سے زائد پھلدار درخت مفت فراہم کرے گا
Feb 26, 2020 Comments Off on کاڈو کے زیر اہتمام ہنزہ میں سیمینار کا انعقاد، قیمتی پتھروں کی صںعت کو مزید ترقی دینے کے عزم کا اظہار
Feb 22, 2020 Comments Off on شگر:محکمہ زراعت کے زیر اہتمام 20 کسانوںمیں پلاسٹک ٹنلز تقسیم