حادثات

گاہکوچ:‌ موٹر سائیکل سوار راہگیر کو ٹکر مارنے کے بعد فرار

غذر (بیورو رپورٹ )ڈی سی چوک گاہکوچ میں موٹر سائیکل سوار نے راگیر کو ٹکر مار دی نوجوان زخمی موٹر سائیکل سوار موٹر سائیکل کو روڈ پر چھوڑ کر فرار ہوگیا گاہکوچ شہر کے اہم چوکوں میں ٹریفک پولیس روڈ سے غائب حادثات روز کے معمول بن گئے بغیر ہلمیٹ کے موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے سے شہر میں کسی بھی موٹر سائیکل سوار ہلمیٹ کا استعمال نہیں کرتا دوسری طرف شہر کے رش والے جہگوں پر ٹریفک پولیس کی عدم تعینات کی وجہ سے روزانہ حادثات ہو رہے ہیں بدہ کے روز ڈی سی چوک میں تیز رفتار سائیکل سوار راگیر کو ٹکر مار دی جس سے نوجوان کا سر پھٹ گیا مگر چوک پرپولیس کا کوئی جوان تعینات نہ تھا جس سے موٹر سائیکل سوار موٹر سائیکل کو روڈ پر چھوڑ کر فرار ہوگیادوسری طرف سبزی بازار کے ایریے اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے قریب بھی ٹریفک کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے عوامی حلقوں نے ایس ایس پی غذر سے اس حوالے سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button