صحت
سول ہسپتال چٹورکھنڈ ڈسپنزرز کے رحم و کرم پر، ڈاکٹر صاحب دس بجے تشریف لاتے ہیں
اشکومن(کریم رانجھا) ؔ سول ہسپتال چٹورکھنڈ ڈسپنسروں کے رحم وکرم پر،میڈیکل آفیسر دس بجے تشریف لاتے ہیں،مریض خوار ہونے لگے،سول ہسپتال چٹورکھنڈ تحصیل اشکومن کا واحد سرکاری ہسپتال ہے جہاں سے اشکومن بھر کی تیس ہزار کی آبادی استفادہ کرتی ہے لیکن اس ہسپتال کا کوئی پرسان حال نہیں۔لیڈ ی میڈیکل آفیسر کا وجود ہی نہیں جبکہ ہسپتال کا واحد میڈیکل آفیسر کبھی نو بجے تو کبھی دس بجے ڈیوٹی پر آتا ہے،ڈاکٹر کے آنے تک دیگر سٹاف مکھیاں ماررہا ہوتا ہے۔اس صورتحال سے عوام علاقہ عاجز آچکے ہیں۔محکمہ صحت کوئی نوٹس نہیں لے رہا۔عوام علاقہ نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔