سیاست

راجہ جہانزیب کا بیساکھی ناٹک یاسین پہنچ کر ختم ہوگیا، گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی ہمیشہ انہوں‌نے مخالفت کی ہے، غلام محمد

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مشیرخوراک گلگت بلتستان غلام محمد نے کہا ہے کہ راجہ جہانذیب کی بیساکھی ایک ناٹک یاسین پہنچ کردم توڑچکا ہے ۔راجہ جہانزیب حقوق کے نام پر اداکاری کررہے ہے۔2015 کے آل پارٹیزکانفرنس میں راجہ نے گلگت بلتستان کو صوبہ کی مخالفت کیا۔2016میں قانون ساز اسمبلی میں صوبہ بنانے کی قرارداد آئی تو راجہ نے چپ کا روزہ رکھا ۔وہ انگلی کٹواکر شہدیوں میں شامل ہونا چاہتا ہے ۔راجہ جہانذیب آئینی حثیت کے بارئے میں اپنا موقف واضح کرے پی ٹی ائی منشور میں گلگت بلتستان کی ذکرتک نہیں ہے ۔اور پی پی پی کے منشور بھی گلگت بلتستان کا ذکرنہیں کرتا تاہم ذرداری نے اپنے بیان میں گلگت بلتستان کو آکسیجن فراہم کرنے کی بات کی ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ مجوزہ آرڑر2018گلگت بلتستان کو قانونی ،مالی ،اور انتظامی اختیارات تفویض کرنے کا بڑا زرائعہ ہے ۔البتہ موجودہ آرڑر آئینی صوبے کا نعم البدل ہرگز نہیں لیکن اختیارات کی منتقیلی کا جامع عمل ہے ۔انہوں نے کہا کہ یاسین میں دودن لاوڑسیپکرپر ڈھنڈوراپیٹ پی پی پی اور پی ٹی آئی میلکرڈیڑھ سو کے قریب اپنے عزیز و اقارب کو جمع کرسکے ۔میں اس مصنوعی احتجاج کو مسترد کرتا ہوں

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button