وائس چانسلرڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کا دیامر کیمپس کا دورہ ،تعمیراتی کام 10اگست تک مکمل کرنے کی ہدایت

گلگت ( پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے دیامر کیمپس کا دورہ کیا اور تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ان کے ہمراہ پراجیکٹ ڈائریکٹر شبیر حسین اور ڈائریکٹر آئی ٹی خالد آمین بھی تھے جنہوں نے عنقریب مکمل ہونیوالے تعمیراتی کام کے حوالے سے وائس چانسلر کو بریفنگ دی۔وائس چانسلر نے کیمپس کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اورکیمپس میں جاری تعمیراتی کام کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ 10اگست تک کیمپس بلڈنگ کی تعمیر یقینی بنائی جائے ۔ وائس چانسلر نے اس موقع پر کیمپس میں معذو ر افراد کے لیے خصوصی ریمپ بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments