گلگت بلتستان آرڈر 2018 علاقے کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی سازش، پشتنی باشندے اس قانون کو رد کرتے ہیں، راجہ جہانزیب
یاسین (معراج علی عباسی )ممبرقانون ساز اسمبلی و رہنما پاکستان تحریک انصاف راجہ جہانذیب نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اصلاتی پیکج گلگت بلتستان کے ڈیموگرافی کو تبدیل کرنے کی سازش ہے۔ گلگت بلتستان کے اصل اور پشتنی باشندوں نے ن لیگ کے جانب سے زبردستی نافذکردہ کالاقانون کو پوری طرح مسترد کیا ہے ۔ہمیں عوم نے اپنے حقوق کی تحفظ کے لیے اسمبلی میں بھیجا ہے ہم ہراس بات کی مخالفت کرینگے جو عوامی امنگوں کے برعکس ہوگا۔ہم کسی آرڑرکے تحت ملنے والے اختیارات کو نہیں مانتے ہم آئینی تحفظ چاہتے ہے ۔ہم نے اپنے قوم سے اس کالاقانون کو ختم کرنے کا وعہدہ کیا قومی کاز کے لیے جان بھی جائے تو خوشی خوشی قبول رینگے ۔انہوں نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ برجیس طاہرسے خیرات میں ملی ہوئی آرڑراپ کو مبارک ہوں ۔گلگت بلتستان کے عوام ایسے آرڑراور پیکج پر لعنت بھیجتے ہیں جس کے تحت پاکستان کے 22کروڑ عوام گلگت بلتستان کے شہری اور گلگت بلتستان کے 20لاکھ عوام پاکستان کے شہری نہیں ہونگے یہ آرڑرنہیں غلامی کی طوق ہے ن لیگ چوروں نے وزیراعلیٰ کے زریعے گلگت بلتستان کے ڈیموگرافی کو تبدیل کرنے کے لیے اس آرڑرکو ہم پر مسلط کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسے قوانین کی اطلاق غداری کے زمرئے میں آتا ہے ۔ اپ گلگت بلتستان کے عوام ن لیگ کے ایسا ایکسرے کرینگے کہ قاری کے سات پوشتیں یادکرینگے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام پاکستان کے لے جان دینے والوں میں ہیں نوشریف کے کاروباراور فادری ہندوستان کے ساتھ اور قاری کی وفاداری غداروطن نوشریف کے ساتھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ملک دشمن طاقتوں کو خوش کرنے کے لیے وزیراعلیٰ نے اپنے حق اور گلگت بلتستان کے اصل باشندوں پر جبری نافذکردہ کالاقانون کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے عوامی نمائندوں پر شلینگ ،لاٹھی چاراور گولیاں چلاکرگلگت شہرکو سرینگربنادیاتاکہ حالات خراب ہوجائے وزیراعظم کے دوہ پر شٹرڈوان ہواور دشمن ملک کو سی پیک کے خلاف بات کرنے کا موقع ملجائے ۔انہوں نے گلگت بلتستان کے غیور عوام اور خاص کر پولیس گردی کے دوران زخمی حالات میں اپنے گندھوں پر اٹھاکر ہسپتال پہنچانے پر گلگت ڈ ا میال کے عوام کا ہاتھ جوڈکے شکریہ ادا کیا ہ۔انہوں نے وزیراعلی کو للکارتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے ہررکاوٹ کو چیرتے ہوئے اسمبلی تک پہنچ گئے اپ کے کالاقانون کے مسودے کو پھاڑکررنہ صرف چورلیگ کے وزیراعظم کے منہ پر مارہ بلکہ نو لیگ کے گوبٹوں اور قاری کے چمچوں پر لاٹھی چارج بھی کیا۔