متفرق

رضا کا رانہ طور پر جمع کرایا گیا اسلحہ واپس کیا جائے تا کہ عوام اپنا تحفظ کر سکیں، نمبردارانِ اشکومن کا مطالبہ

اشکومن(کریم رانجھا) ؔ پولیس تھانہ چٹورکھنڈ اور ڈوک کے مقام پر چیکنگ کا نظام موثر بنایا جائے،چٹورکھنڈ تھانے میں رضا کا رانہ طور پر جمع کرایا گیا اسلحہ واپس کیا جائے تا کہ عوام اپنا تحفظ کر سکیں،امن کمیٹی میں اشکومن کو بھی نمائندگی دی جائے،اشکومن کے مسائل سے آگہی کے لئے ڈپٹی کمشنر کھلی کچہری لگائے ۔تحصیل اشکومن کے نمبرداران کا ایک ہنگامی اجلاس گزشتہ دنوں چٹورکھنڈ ریسٹ ہاؤس میں امن ومان ودیگر مسائل منعقد ہوا جس میں تحصیل بھر کے نمبرداروں اور عمائدین نے شرکت کی ۔اس موقع پر کثرت رائے سے چار نکات پر مشتمل قرارداد منظور کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ان نکات پر فوری عملدرآمد کرایا جائے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ چٹورکھنڈ تھانہ اور ڈوک کے مقام پر چیکنگ کا نظام موثر بنانے کی ضرور ت ہے،موثر حکمت عملی نہ ہونے کی وجہ سے عوم کو شدید تحفظات کا سامنا ہے ،مناسب سیکیورٹی کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے کسی بھی حادثے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ،اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے ،اس کے علاوہ تحصیل اشکومن کے عوام نے گزشتہ ادوار میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اپنا اسلحہ چٹورکھنڈ تھانے میں جمع کرایا تھا جسے فی الفور عوام کو واپس کیا جائے تا کہ عوام اپنی جان ومال اور عزت وآبرو کی حفا ظت کر سکیں۔اس کے علاوہ انتظامیہ کے زیر نگرانی قائم امن کمیٹی میں اشکومن کو بھی نمائندگی دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

علاقے کے دیگر مسائل کے بارے میں ڈپٹی کمشنر غذر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تحصیل اشکومن میں مسائل کا انبار ہے لہذٰا تمام ادارہ جات کے ذمہ داران کے ہمراہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے۔اجلاس میں نمبردار چٹورکھنڈ گل عجب خان،گمبوری عالم نمبردار بارجنگل،شیر ولی نمبردار شونس،شاہ اصحاب نمبردار پکورہ،روزہ بیگ نمبردار ایمت،سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی ظفر محمد شادم خیل کے علاوہ معززین علاقہ نے بھی شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button