خبریں

وزیر اعظم کے دورے کے بعد گوپس یاسین ضلع کے قیام کی امید ختم ہونے لگی

غذر(فیروز خان)وزیر اعظم پاکستا ن کے دورہ گلگت بلتستان نے غذر کے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ گوپس یاسین الگ ضلع کی عوامی خواہشات دم توڑتی نظر آرہی ہیں۔ مستقبل میں غذرسے مسلم لیگ کا صفایا ہونے کا امکان ۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور اس کی حکومت غذر میں الگ ضلع کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی وفاق میں مسلم لیگ کی حکومت کے چوبیس گھنٹے رہ گئے لیکن اپنے وعدے کے مطابق مسلم لیگی حکومت گوپس یاسین کو الگ ضلع بنوانے میں ناکام ہو گئی ۔
غذر کے عوامی حلقے وزیر اعظم کے حالیہ دورے کے دوران گوپس یاسین ضلع کی آس لگائے بیٹھے تھے لیکن ضلع بنانا تو دور کی بات وزیر اعظم نے غذر کے لئے اسمبلی کی اضافی نشست تک نہیں بڑھایا غذر کو مسلم لیگی حکومت کی جانب سے بار بار نظر انداز کئے جانے کئے بعد ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ آنے والے وقتوں میں غذر سے مسلم لیگ کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button