کھیل

تین روزہ شندور فیسٹیول 7 جولائی سے شروع ہوگا

غذر (بیورو رپورٹ ) دنیا کے بلند ترین پولو گراونڈ شندور میں سہ روزہ شندور میلہ اس سال جولائی میں کرانے کا فیصلہ دنیا کے بلندترین پولو گر اونڈ شندور میں سہ روزہ میلہ 7جولائی سے سجے کا اس اہم ایونٹ کو دیکھنے کے لئے گلگت بلتستان اور چترال کے راستے ہزاروں شائقین تین روز تک دنیا کے بلند ترین پولو گراونڈ شندور میں خیمہ زن ہونگے پہلا میچ لاسپور (چترال ) اور پھنڈ(ر غذر )کے درمیان کھیلا جائے گا دوسر امیچ گلگت بی اور چترال بی کے درمیان ہوگا جبکہ فائنل میچ دو روایتی حریف گلگت اے اور چترال اے کے درمیان ہوگااس دوران دونوں علاقوں کا کلچر شو بھی پیش کیا جائے گا دنیا کے بلند ترین پولو گراونڈ شندور میں ہر سال کی طرح اس سال بھی بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد متوقع ہے اور عید کے بعد سے ہی اس اہم ایونٹ کو منانے کے لئے کے پی کے اور گلگت بلتستان کی طرف سے تیاریاں شروع ہوگی 12600فٹ کی بلندی پر واقع دنیا کا بلندترین پولو گروانڈ شندور جس کو دیکھنے کے لئے دنیا کے کونے کونے سے سیاحوں کی بڑی تعداد ہر سال اس پرفضا مقام پہنچ جاتی ہے اور تین روز تک یہاں آنے والے سیاح خوب انجوائی کرتے ہیں مگر غذر اور چترال دونوں طرف سے روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے یہاں آنے والے سیاحوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کئی دفعہ گلگت سے چترال اور چترال سے شندور تک روڈ کی میٹلنگ کا حکمرانوں نے اعلان کیا مگر تاحال یہ سڑک نہ بن سکی اب اس شاہراہ کو سی پیک میں شامل کرنے کی نوید سنائی گئی ہے مگر اس روڈ پر کام کب شروع ہوگا یہ کہنا قبل از وقت ہے اگر یہ شاہراہ بن جائے تو سالانہ لاکھوں کی تعداد میں سیاح گلگت بلتستان اور چترال کا رخ کر سکتے ہیں سہ روزہ شندور میلہ کی انتظامات کے حوالے سے بہت جلد گلگت بلتستان اور کے پی کے کے حکام میں اجلاس ہوگا جس میں شندور کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ لیا جائے گا

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button