خبریں

گلگت غذر روڑ کی مرمت کے لئے دس کروڑ روپے مختص، کام کا آغاز جلد ہوگا

غذر (بیورو رپورٹ ) گلگت غذر روڈ کی تعمیر نہیں بلکہ گلگت سے گاہکوچ تک کی خستہ حال سڑک کی مرمت ہوگی مرمت کے لئے دس کروڑ روپے مختص کر دئیے گئے بہت جلد مرمت کاکام شروع ہوگاگلگت غذر شاہراہ کو ایکسپریس وے طرز کی طرح بنانے کا حکمرانوں کا اعلان پر تو عملدارامد نہ ہوسکا اور یہ روڈ اب کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا جس پر سفر کرنے والے مسافروں کو جو مشکلات کا سامنا ہے یہ وہ مسافر جانتے ہیں جو اس شاہراہ پر سفر کرتے ہیں وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے گلگت سے گاہکوچ تک غذر روڈ کو ایکسپریس وے بنانے کا اعلان کیا تھا مگر ان کے اس اعلان پر دوسال گزرنے کے باوجود بھی عمل نہیں ہو ا اب بہت جلد اس دنیا کے عجوبہ کی تعمیر تو نہیں ہوگی البتہ دس کروڑ رقم گلگت سے گاہکوچ تک روڈ کی مرمت پر خرچ کرنے کی منظوری مل گئی ہے اور گلگت سے گاہکوچ کے درمیان 2010میں سیلاب سے تباہ حال روڈ جو اس سیلاب کی نذر ہوگیا تھا کی مرمت کے علاوہ جس جگہ پر تارکول اکھڑ گیا ہے اس پر بھی تارکول کی پٹی چڑھا دی جائے گی ذرائع کے مطابق اس مرمت کے کام کے حوالے سے بہت جلد ٹینڈر ہونگے اور گلگت سے گاہکوچ تک اس سٹرک کی مرمت کی جائیگی حالانکہ ایک طرف اس سڑک کو سی پیک میں رکھنے کی نوید سنائی گئی دوسری طرف گلگت گاہکوچ سڑک کو صوبائی بجٹ سے تعمیر کرنے کا اعلان کیا گیا مگر تاحال کو پیش رفت نہ ہونے پر اب گلگت سے گاہکوچ تک اس خستہ حال سڑک کی مرمت کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کے لئے دس کروڑ روپے مختص کر دئیے گئے ہیں

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button