سیاست

غلام محمد کی سوچ منافقانہ ہے، وہ 2020 میں آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنا چاہتا ہے، تحریک انصاف یاسین کا ردِ عمل

یاسین ( معراج علی عباسی ) پاکستان تحریک انصاف یاسین کے صدر ہمایون شاہ ، و جنرل سکریٹری خلیفہ دلاور خان سب ڈویثرن یاسین پی ٹی آئی ترجمان محمد اسلم شاہ اور یوتھ رہنما محمد ظفر خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ غلام محمد کی طرف سے راجہ جہانزیب سے آئینی حثییت کے بارے میں وضاحت طلب کرنا ان کی منافقانہ سوچ کی عکاسی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ غلام محمداگراسمبلی میں ہوتے اس سے راجہ جہانزیب اوراپوزیشن ارکان اسمبلی کے موقف کا پتہ چلتا۔ ہمیں اُمیدنہیں ہے کہ آپ کو کسی عوامی ایشو کا پتہ ہو، کیونکہ آپ اپنے ذاتی مفادات کو عوامی مفادات پر ترجیح دیتے ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ جی بی کو معلوم ہونا چاہے کہ ایک ہفتہ پہلے غلام محمد نے اپنے قریبی بند وں کو یہ کہا ہے کہ 2020 کے الیکشن میں نون لیگ کا ٹکٹ نہیں لونگا اور آزاد حثییت میں الیکشن لڑوں گا، اور کامیاب ہونے کی صورت میں وفاق میں بر سر اقتدار پارٹی میں شمولیت اختیار کروں گا کیونکہ وہ کسی پارٹی کا وفادار نہیں ہے بلکہ مال و دولت کمانے اور اپنے کرپشن چھپانے کے لیے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر آڑر 2018 اگر عوامی امنگوں کے مطابق ہوتا تو سب سے پہلے گلگت بلتستان کا نمائندہ ادارہ قانون ساز اسمبلی میں اس پر باقاعدہ بحث ہوتا اور وہاں سے پاس ہونے کے بعد وفاق کو قرار داد ارسال ہوتا پھر اچھا ہوتا لیکن ایسا نہیں ہوا کیونکہ اس قانون کو قانون ساز اسمبلی کے منتخب نمائندوں کے علم میں لائے بغیر راتوں رات جی بی پر نافذ کر دیا گیا۔ یہ جمہوریت نہیں بلکہ بدترین آمریت کی ایک مثال ہے ۔ اس قانو ن کے خلاف راجہ جہانزیب اور اپوزیشن کی احتجاج کو دنیا بھر میں سراہا گیا اورگلگت بلتستان کے قلم کاروں ، آدیبوں اور قانون دانوں غرض ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس کی بھر پور حمایت کیا اور اخباری کالموں اور بیانات میں بھر پور طور پر سراہا گیا لیکن غلام محمد جو کہ مفاد کا غلام ہے اور اپنے مفاد کے لیے اور وزیر اعلیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے صرف اخبار میں خود کو وفادار ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور عوام کو جھوٹے اعلانات اور دوسروں کے اے ڈی پیز کو اپنے نام سے منسوب کر کے جھوٹ بولنا ان کی پرانی عادت ہے ۔

آخر میں انہوں نے مشترکہ طور پر چیف آف آرمی سٹاف ، فورس کمانڈر جی بی اور دیگر عسکری قیادت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کالے قانون کے خاتمے میں اپنا بھر پور کر دار ادا کرے اور جی بی کے عوام کو جینے کا حق دے کیونکہ مسلم لیگ سے عوام کی اُمیدیں ختم ہوچکی ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button