خبریں

کرنٹ لگنے سے محکمہ برقیات کا ایک اور ملازم جان بحق، ڈپٹی کمشنر نے بیٹے کو ملازمت دلوانے کا وعدہ کر لیا

شگر(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین کا تسر میں بجلی کی کرنٹ لگنے سے جان بحق ہونے والے محکمہ برقیات شگر کے ملازم شیر علی کی گھر آمد ۔لواحقین سے تعزیت کی۔ بیٹے کو وزیر اعظم پیکیج کے تحت ملازمت دینے کیلئے حکام بالا اور متعلقہ محکمہ کو ہدایت دینے کی یقین دہانی کرائی۔ڈپ ٹی کمشنر شگر ذاکر حسین نے گذشتہ دنوں بجلی کی پولز پر کام کرتے ہوئے دوران ڈیوٹی کرنٹ لگنے سے جان بحق ہونے والے ملازم شیر علی کی گھر جاکر ان کی لواحقین نے تعزیت کی۔انہوں نے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیر علی کی موت سے انہیں دلی طور دکھ اور افسوس ہوا۔ اور ہم ایک اچھے اور فرض شناس ملازم سے محروم ہوا۔اس موقع پر لواحقین کی جانب سے ان کی بیٹے کو وزیر اعظم پیکیج کے تحت ملازمت دینے کا مطالبہ کیا جس پر ڈی سی شگر نے ان کو یقین دلایا کہ پی ایم پیکیج کے تحت ان کے بیٹے کو ملازمت دلانے کیلئے متعلقہ محکمہ کے حکام بالا کو ہدایات ارسال کرینگے۔ ڈپٹی کمشنر شگر نے مرحوم کے لواحقین کو شگر انتظامیہ کی جانب سے امدادی اشیاء بھی دی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button