اہم ترین

کسمٹز کلیکٹر چیف کورٹ کا حکم مانے، یا پھر علاقے سے بستر گول کرے، قائد حزب اختلاف کیپٹن (ر) محمد شفیع

گلگت(پ-ر) متحدہ اپوزیشن گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے قائدین تاجر برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے سوست احتجاجی دھرنے میں پہنچ گئے. احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کیپٹن(ر) محمد شفیع نے کہا ہے کہ سنا ہے چیف کلکٹر گلگت بلتستان کے عدالتوں کے احکامات کو ماننے سے انکار کر رہا ہے میں چیف کلکٹر کو بتانا چاہونگا کہ عدالت کے احکامات پر من و عن عمل کرے یا اپنا بسترا گول کریں. آپ تنخواہ اور مراعات یہاں سے لیتے ہیں تو یہاں کے کلچر اور روایات کا خیال رکھنا پڑیگا. سوست ڈرائی پورٹ میں تاجروں کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر خاموش نہیں رہ سکتے. فورا وی بوک کے نظام کو ختم کیا جائے.

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین قائمہ کمیٹی برائے تعلیم و صحت نواز خان ناجی نے کہا کہ سوست پورے پاکستان کیلئے گردن کی مثال رکھتا ہے. سی پیک کے معاملے حکومت گوادر پورٹ اور دیگر علاقوں میں لگی ہوئی ہے اور سوست میں کچھ نہیں. یہاں سے اگر سوئچ کو آف کر دیا گیا تو سی پیک ختم. اس لیے حکومت سنجیدگی کے ساتھ سوست کے مسائل کرے.

کاروباریوں کے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین مولانا سلطان رئیس الحسینی نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیلئے سوست پہنچ گئی ہے. حکومت دو سے تین دن کے اندر سوست کے تاجروں کے مسائل کو حل کے دھرنے کو ختم کروا دے. سوست کا یہ دھرنا نوعیت کے حساب سے بہت حساس ہے. تاجروں کے مسائل حل نہیں ہوئے تو تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کرینگے.

احتجاجی مظاہرے سے کاچو امتیاز حیدر چیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و سروسز نے کہا کہ سوست کے تاجر گزشتہ دو روز سے سی پیک کو بلاک کر کے احتجاجی دھرنے میں بیٹھے ہوئے ہیں. حکومت کو سنجیدگی کے ساتھ کاروباریوں کے مسائل کو حل کرنا چاہیے.

احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ممبر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی جاوید حسین نے کہا کسٹم حکام اپنی ہٹ دھرمی کو ختم کرے اور وی بوک کے نظام کو ختم کرے. گزشتہ دو ماہ سے سوست پورٹ کاروباری سرگرمیاں رکی ہوئی ہیں حکومت اپنے روئے میں تبدیلی لائے اور تاجروں کے مسائل حل کرے.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button