اسمبلی کے پلیٹ فارم سے تعصب اور منافرت پھیلانے کی سازش قابلِمذمت ہے، گلگت بلتستان یوتھ الائنس
شگر(پ ر)گلگت بلتستان یوتھ الائنس کا ہنگامی اجلاس مرکزی رہنما شیخ حسن جوہری کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں تمام اراکین نے شرکت کی اور متفقہ طور پر یہ باور کرایا کہ جی.بی اسمبلی سے قومی ،مذہبی،لسانی ،علاقائی اتحاد کے بجاے تعصبات اور منافرت پھلانے کی کوشش قابل مذمت ہے مولانا رئیس اور آغا علی رضوی کے خلاف ہرزہ سرئی اور مخلص علما کی توہین کرنے پر ڈاکٹر اقبال اور مشیر اطلاعات کو مستعفی ہونا چاہیے .سید علی رضوی فرد واحد نہیں ملت گلگت بلتستان کے عزت و افتخار و سر بلندی کا نام ہے.تخت لاہور کے سامنے دست گدائی پھیلانے والے دوسروں کے ووٹ اور ملک کے اقتصاد پر دن دھاڑے ڈھاکہ ڈالنے والے دوسروں پر دو نمبری کا الزام سمجھ سے بالا تر ہے ان کے بیانات اور دھمکیوں سے ثابت ہواکہ سانحہ اٹھاسی ،سانحہ چلاس اور سانحہ بابو سر و ننگا پربت کے ذمہ دار کون ہے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو سر عام دھمکی دینے والے مذہبی ولسانی و علاقائی تعصبات پھلانے والوں پر دہشت گردی کا دفعات لگا کر پرامن ماحول کو برقرار رکھنے کی کوشش کرنے سے اجتناب کریں ۔بصورت دیگر ہم بھی تمہاری طرح بولنا شروع کر یں تو تمہیں چھپنے کا جگہ نہیں ملے گے .گلگت بلتستان میں موجود ریاست کے حساس ادارے اسمبلی اور وزارت کے آڑ میں عوام سے حق زندگی چھننے کی کوشش کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کو یقینی بنائے۔