تعلیم

قراقرم پبلک سکول گلگت نے چینی زبان کو بطور اختیاری مضمون نصاب میں شامل کرلیا

گلگت(پ ر)قراقرم پبلک سکول گلگت نے چینی زبان کونصاب تعلیم کاحصہ بنالیا۔ باقاعدہ لنگویج سنٹرکے قیام کامنصوبہ تیار۔ گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قراقرم پبلک سکول کونوداس کی انتظامیہ نے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نظام تعلیم کو یقینی بنانے اور خطے میں بڑھتی ہوئی چینی زبان کی ضرورت کومحسوس کرتے ہوئے سکول میں رائج نصاب میں چینی زبان کو بھی شامل کرلیا ہے۔ ابتدائی طورپر چینی زبان کو اختیاری مضمون کادرجہ دیدیاگیاہے۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں چینی زبان کو نصاب کالازمی حصہ قراردیاجائے گا۔ سکول کے ایڈمنسٹریٹر محمدعیسیٰ حلیم نے بتایا کہ چین پاکستان کا مخلص دوست ہے جوپاکستان بالخصوص گلگت بلتستان کی تعمیروترقی میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان سی پیک جیسے عظیم منصوبے شروع ہونے کے بعد گلگت بلتستان میں چینی زبان کافروغ وقت کی اہم ضرورت بن کر سامنے آگیاہے لہٰذا اسی ضرورت کو مدنظررکھتے ہوئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ مڈل سطح تک چینی زبان بچوں کوپڑھائی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ جلدہی سکول میں لنگویج سنٹرکاقیام بھی عمل میں لایاجائے گا۔ جس میں سکول کے طلبہ وطالبات کے علاوہ دوسری شفٹ میں دیگر سکولوں کے طالب علموں سمیت عام شہریوں کوبھی چینی زبان سیکھنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔قراقرم پبلک سکول صوبے کاواحد سکول ہے جس نے یہ قدم اپنی مددآپ کے تحت اٹھایاہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button