صحت

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال گاہکوچ میں‌سرجیکل سپیشلسٹ کی غیر موجودگی سے مریض خوار

غذر (معراج علی عباسی )ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال غذر میں سپیشلسٹ ڈاکٹرنہ ہونے کے باعث مریض خوار۔سرجیکل سپیشلسٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہسپتال میں نصب لاکھوں روپے مالیت کے سرجیکل آلات زنگ آلودہ ہوچکے ہیں ۔ہسپتال میں گائناکالوجسٹ نہ ہونے کے باعث لیبرروم بھی خالی ہے ۔ گلگت بلتستان کے صوبائی حکومت ڈسٹرکٹ غذر کی اکلوتی ہسپتال کو چندمیڈکل آفسران کے حوالے کیاجہاں روزانہ سینکڑوں غریب مریض علاج کے لیے آتے ہیں مگر ہسپتال کے تعمیرکو پندہ سال گزرجانے کے باوجود ہسپتال میں سرجیکل سپیشلسٹ ،گائناکالوجسٹ اور دیگر شعبہ جات کے ماہرڈاکٹرنہ ہونے کے باعث گلگت جانے پر مجبور ہے۔گزشتہ پندرہ سالوں کے دوران ہسپتال ہذا میں کسی ایک شعبے کا بھی سپیشلسٹ ڈاکٹرکی تعیناتی عمل میں نہیں لایا گیا۔ہسپتال میں سرجیکل ڈاکٹرنہ ہونے کے باعث معمولی نوعیت بیماری اپنڈیکس وغیرہ کی اپریشن وغیرہ کے لیے بھی گلگت جانا پڑتا ہے ۔ہسپتال کا نظم ونسق کو چندمیڈیکل آفیسران کے ساتھ چلایا جارہا ہے ۔ہسپتال میں آنے والے مریض سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث بوری طرح رول گئے ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button