سیاست

ہم بولنا شروع کریں گے تو ڈاکٹر اقبال کو چھپنے کی جگہ نہیں‌ملے گی، محمد سعید شگری صدر آئی ایس او بلتستان

شگر(پ ر) امامیہ سٹوڈینس آرگنائزیشن بلتستا ن کے صدرمحمد سعید شگری نے صوبائی وزیر ڈاکٹر اقبال اور خودساختہ وزیر اطلاعات شمس امیر کی آغا علی رضوی کیخلاف ہرزہ سرائی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان جی .بی اسمبلی جہاں سے قومی و علاقایی افادیت ،تعمیر و ترقی ،خوشحالی اور بھایی چارگی کے پیغمات ابھرنا چاہیے تھا اس کے بجاے منا فرت مذہبی و لسانی تعصب پر مبنی تقاریر اور سر عام اہل بلتستان کو دھمکی دینا افسوس اور قابل صد مزمت ہے.عالم مجا ہد و مبارز امید مستضعفین گلگت بلتستان آغا علی رضوی کے ذات گرامی کے حوالے سے ڈاکٹر اقبال کے اہانت آمیز بیان سے ہمارے عقیدت و جذبات مجروح ہوے ہم ڈاکٹر اقبال اور مشیر اطلاعات کو متنبہ کرتے ہے کہ آیندہ اس طرح گستاخی کرنے سے اجتناب کریں۔بصورت دیگر ہم بھی تمہاری طرح بولنا شروع کر یں تو تمہیں چھپنے کا جگہ نہیں ملے گے .گلگت بلتستان میں موجود ریاست کے حساس ادارے اسمبلی اور وزارت کے آڑ میں عوام سے حق زندگی چھننے کی کوشش کرنے والوں کو قانون کے کٹھرے میں لانے کو یقینی بنائیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button