معیشت

پاک چائنہ گیٹ وے کارپوریشن کا جنرل اسمبلی اجلاس منعقد، جاوید اقبال ایم ڈی مقرر

ہنزہ (بیورورپورٹ) پاک چائینہ گیٹ وے کارپوریشن کا جنرل باڑی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں پاک چائینہ گیٹ وے کے تمام ممبران نے شرکت کی ۔ جنرل باڑی اجلاس کے حوالے سے تمام ممبران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے متفقہ طور پر پاکستان مسلم لیگ ن سب ڈویثرن ہنزہ کے صدر جاوید اقبال کو پاک چائینہ گیٹ وے کارپوریشن کے ایم ڈی ،جبکہ عباس برچہ کو جنرل سکریٹری ،انور کو نائب صدر اور ندیم عالم کو فئیانس سکریٹری مقرر کیا گیا ۔اور موقعے پر ہی تمام اختیارات حوالے کیاگیا پاک چائینہ گیٹ وے کارپوریشن کے نیا ایم ڈی جاوید اقبال نے سابق ایم ڈی سمیت تمام کابینہ کے خدمات کو سراہتے ہوئے اُنہیں مبارک باد پیش کیااور تمام کابینہ سمیت ممبران کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ انشاء اللہ پاک چائینہ گیٹ وے کو اپنے تجربہ اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس ادارے کی خدمت کے لئے دن رات کوشاں رہونگا ۔ اجلاس کے آخر میں سابق ممبران نے نیا کابینہ کو مبارک باد پیش کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button