خبریں
نگر میںاتنی ترقی ہوگی کہ لوگ جاپان اور چین کو بھول جائیں گے، ڈپٹی کمشنر
نگر( اقبال راجوا) مسلسل دو بڑے ایونٹس میں مثالی تعاون سے نگر کا ملائم چہرہ دنیا کے سامنے آیا ہے جس کے لئے انتظامیہ آپ سب کے تعاون کا شکریہ ادا کرنے کے لئے تعریفی اسناد پیش کی جا رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نگر کا نگر کے صحافیوں ،سول سوسائیٹی ،نمبرداران اور سماجی کارکنان کے لئے تعریفی اسناد پیش کرنے کے لئے دفتر میں تقریب کا انعقاد۔ تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ان کی سماجی خدمات اور پچھلے دنوں منعقدہ دو صوبائی سطح کی تقریبات گلگت بلتستان والی بال لیگ اور ٹور ڈی خنجراب کے انعقا د میں خصوصی تعاون کرنے والے افراد کو بطور یاد داشت تعریفی اسناد دے دی گئیں۔ تقریب میں نگر حلقہ ۴ کے پرائیویٹ سکولوں کے نمائندے اور پرنسپلز کی تعاون کی خصوصی طور پر تعریف کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نگر نے ضلعی اداروں کے سربراہان کی تعاون کو مثالی قرار دیا ۔ انہوں نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ دونوں تقرایب کی میزبانی کے فرائض اس طرح سے انجام دئے گئے جس کی مثال گلگت بلتستان کے کسی دوسرے ضلع میں نہیں ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کے حوالے سے ضلع غذر کے لوگوں کی مثال میرے سامنے تھی لیکن جب میں نگر اایا اور دونوں تقاریب منعقد کرنے کے لئے عوامی سطح پر رابطہ کیا تو مجھے غذر اور دیگر اضلاع سے ہزاروں گنا زیادہ عوامی تعاون مل گیا جس کے لئے میں آپ تمام کا مشکور ہوں ۔ ہم نے اب پیچھے نہیں دیکھنا ہے بلکہ آگے بڑھناہے اور نگر کو نوزائدہ ضلع سے آگے لے کر ایک ترقی یافتہ اور خوبصورت سیاحوں کے لئے بہترین ضلع بنانا ہے ۔ میں روزے کے سبب آپ کو کوئی پارٹی نہیں دے سکا لیکن عید کے فوری بعد تمام سرکاری اسکولوں اور پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ کے ساتھ ملکر ایک پارٹی منائیں گے جس میں ہم تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم کے نظام کو واپس لانے کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی کر لیں گے۔ انشاء اللہ ہم عید ملن پارٹی مین ایک بار اکھٹے ہو کر منائیں گے۔
انہوں نے اس بات کا عہد کیا کہ عوامی اشتراک او رمثالی تعاون سے نگر مین معاشی ،سماجی سوشل سیکٹر مین ترقی کریں گے اور انشاء اللہ لوگ ہنزہ ،گلگت تو کجا جاپان اور چائینہ کی ترقی بھول جائیں گے۔ ہم نے تاریخی ، پر امن اور بہترین انداز میں دو بڑے ایونٹ منعقد کر ا کر دنیا بھر کے لئے امن آشتی اور ترقی کی جانب گامزن ہونے کا پیغام دیا ہے انشاء اللہ اسطرح کے مذید اقدامات اور عوامی تعاون سے بہت تیزی سے ترقی کے منازل طے کریں گے۔ ڈی سی نگر نے عوامی تعاون کے لئے انتہائی شاندار الفاظ میں شکریہ ادا کیا۔