ہنزہ میںکسی کے ساتھ ناانصافی نہیںہوگی، عتیقہ غضنفر کی مظاہرین کو یقین دہانی
ہنزہ ( پریس ریلیز) ڈپٹی کمشنر ہنزہ کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ کی کاروائیوں اور کریک ڈاون کے خلاف عوام ہنزہ نے احتجاجی سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ آٹھ گھنٹے تک شاہراہ قراقرم پر جاری رہنے والے احتجاجی مظاہرہے کو ختم کرنے میں ممبر گلگت بلتستان اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر نے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان کسی بھی شخص کے ساتھ ناانصافی نہیں کریگی اور عوام کی عین خواہشات اور قانون کے مطابق اقدامات اُ ٹھائے جائیں گے۔
احتجاجی دھرنے کے دوران عوام نے ممبر اسمبلی سے درخواست کیا کہ ضلعی انتظامیہ کا عوام کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں اور غیر ضروری اور غیر منصفانہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
عوام کی درخواست پر رانی عتیقہ غضنفر نے یقینی دہانی کرائی کہ کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوگی، بلکہ قانون کے مطابق اور عوام کے عین خواہشات کے مطابق حکومت گلگت بلتستان اور ضلعی انتظامیہ مسائل حل کرنے کے لئے اقدمات کریگی ۔