عوامی مسائل

کھرمنگ : مہدی آباد میں پانی کی قلت، مظاہرین نے کارگل روڈ بلاک کرکے احتجاج ریکارڈ کیا

کھرمنگ (سرورحسین سکندر سے ) مہدی آباد کھرمنگ میں پانی کی بندش، جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ مظاہرین نے چار مقامات پر کارگل روڈ بلاک کرکے احتجاجی دھرنے دئیے۔ مر دوں کے ساتھ خواتین بھی گھروں سے نکل آئیں۔ سو فیصد گھروں میں پانی کی ترسیل بند ہے۔ عوام نے حکومت مخالف نعرے لگائے۔ شدید سردی میں پانی کہاں سے لائے ، خواتین مظاہرین کی دہائی۔ اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ کی پائپ لائنوں کو جلد بحال کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا گیا،

تفصیلات کے مطابق مہدی آباد میں شدید سردی نے پائپ لائنوں کو جما دیئے اور پانی کی ترسیل مکمل بند ہوگئی۔ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہر محلے میں موٹر پمپز لگا کر دریا سے پانی لانے کی کوشش کی تو محکمہ برقیات کھرمنگ نے بجلی کی لائنیں کاٹ دیں۔ جس پر عوام طیش میں آکر سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاجا چار مقامات پرکارگل روڈ بلاک کر دئیے ۔ کارگل روڈ کی دونوں اطراف میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

احتجاجی مظاہرین کا میڈیا سے گفتگو میں کہناتھا کہ ہر صورت میں پانی کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے لیکن پائپ لائنز جم جانے کی وجہ سے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت دریا سے پانی لانے کے لئے موٹر پمپز لگائے۔ پانی فراہم کرنے کی ذمہ داری پوری کرنے کے بجائے یہاں بجلی کی لائنیں ہی کاٹ ڈالیں یہ ناانصافی ہے۔ اگر موٹرز لگانے نہیں دے رہے تو کم از کم پانی تو فراہم کریں۔ حکومت ہنگامی بنیادوں پر پائپ لائنز بحال کرانے کے لئے اقدامات اٹھائیں اور اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے پانی سپلائی بحال کریں اگر ایسا نہیں کرسکتے تو ہمیں اپنے طریقے سے پانی لانے دے۔

اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ کیپٹن ریٹائرڈ شہریار شیرازی نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کی اور عمائدین اور متعلقہ محکمے کے آفیسران کے ساتھ کل میٹینگکا فیصلہ کیا گیا۔ پانی کی بحالی کے لئے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے اور جلد پانی بحال نہ کرنے کی صورت میں دوبارہ احتجاج کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button