سیاست

اگلے پانچ سال میں چترال میں دس ہزار ملازمت کے نئے مواقع پیدا کئے جاسکتے ہیں۔ اسرار الدین

چترال (نامہ نگار) سیاحت کے فروع، معدنی وآبی وسائل سے استفادہ اور ٹیکنیکل تعلیم کے فروع سے اگلے پانچ سالوں میں چترال میں ملازمت کے دس ہزار نئے مواقع پیدا کرنا ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف  چترال کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی اسرار الدین نے پولو گراونڈ چترال میں ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے چترال کو بے شمار قدرتی وسائل سے نوازا ہے اگر اللہ نے ہمیں خدمت کا موقع دیا تو ہم چترال کے مسائل کی بنیاد پر  نہیں بلکہ وسائل کو ترقی دینے کے لئے حکومت کی توجہ حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چترال میں معدنیات، سیاحت اور آبی ذخائر بڑی تعداد میں موجود ہے جس سے استفادہ حاصل کرکے ہم اپنے خطے کو ترقی کے منزل پر گامزن کرسکتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ابھی تک کسی بھی سیاست دان یا حکومت نے اس جانب توجہ نہیں البتہ پاکستان میں پہلی دفعہ پاکستان تحریک انصاف نے سیاحت کو اپنی گیارہ نکاتی ایجنڈے میں ساتویں نمبر پر رکھ کر یہ پیغام دیا کہ مستقبل میں پاکستان کے شمالی خطے ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ اسرار الدین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے سی پیک میں آبی بجلی گھروں کی منظوری لی ہے اور چترال میں پانچ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش موجود ہے جبکہ ہماری حکومت نے چترال میں 3000 میگاواٹ بجلی گھروں کی تعمیر کی منظوری دی ہے ہماری کوشش یہ ہوگی کہ اقتدار میں آنے کے بعد جلدی سے ان منصوبوں پر کام شروع کیا جائے ۔ ان منصوبوں کے لئے ہم باہر سے سرمایہ کاروں کو چترال بلائیں گے اس سے چترال میں معاشی انقلاب آئے گا اور انہی منصوبوں کے توسط سے چترال کا انفراسٹریکچر خود بخود تعمیر ہوگا۔اسرار الدین کا کہنا تھا کہ ہماری آبادی کا 65 فیصد نوجوان آبادی پر مشتمل ہے آج ہی اس آبادی کے حوالے سے ہمیں توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت ملنے کی صورت میں پانچ سالوں میں چترال میں دس ہزار ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کئے جائیں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button