خبریں

نفری کم، گاڑی غائب، تسر پولیس کے لئے ملزمان کو گرفتار کرنا چیلنج بن گیا

شگر(نامہ نگار)نفری کی کمی اور گاڑی نہ ہونے سے تسر پولیس کوبیسل پل کے ملزمان کو گرفتار کرکے لانا چیلنج بن گیا۔تسر تھانہ میں اس وقت صرف 3اہلکار تعینات ہے جبکہ گاڑی نیلامی کیلئے گلگت میں ہیں اور متبادل گاڑی فراہم نہیں کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں بیسل کے مقام پر عوامی پل کو نذر آتش کرکے دریاء برد کرنے کیخلاف بیسل عوام کی درخواست پر ایف آئی آر درج کرکے تفتیش کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ایس ایچ او تسر علی محمد موقع پر پہنچ کر اہلیاں بیسل کی بیان ریکارڈ کراچکا ہے۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین نے بھی موقع پر جاکرمعائنہ کیا ہے۔ اس وقت ملزمان کو گرفتار کرکے تسر تھانہ تک لانا پولیس کیلئے چیلنج بنا ہوا ہے کیونکہ تسر تھانہ کے پاس نفری کی تعداد کم ہونے کیساتھ تھانہ کیلئے فراہم کی گی گاڑی بھی نہیں ہے۔ گاڑی کو پچھلے کی ماہ قبل مرمت کیلئے گلگت لیجانے کے بعد نیلامی کیلئے رکھا ہوا ہے اور کوئی متبادل گاڑی فراہم نہیں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق بیسل کی جانب اہلاں سیسکو کو واقعے پر نامزد کردیا گیا ۔ جس کے بعد سے پولیس چکر میں پڑا ہوا ہے کہ ان سارے ملزمان کو کیسے تھانے تک پہنچاجائے گا۔کیونکہ جائے واقعہ تھانہ تسر سے کم از کم 50کلومیٹر دور واقع ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button