چھ بچوںکی ماںنے خودکشی کر لی
غذر (بیورو رپورٹ) چھ بچوں کی ماں نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر دریا ئے غذر میں چھلانگ لگاکر اپنی زندگی کا چراغ گل کر دیا متوفیہ کی لاش کو جائے وقوعہ سے چند کلومیٹر دور سے نکالی گئی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی اور متوفیہ فرزانہ زوجہ شاہ عالم ساکنہ ہاتون کی نعش کو قبضے میں لیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں پر لاش کی پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو ورثا ء کے حوالے کر دیا گیا غذر میں ہونے والی خودکشیوں بڑھتے ہوئے کے واقعات نے ہر شخص کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے دوسری طرف گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت نے وزیر تعمیرات کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی بنائی تھی جس کا مقصد خودکشی کے وجوہات معلوم کرنا تھا مگر اس کمیٹی کے ایک یا دو اجلاس ہونے کے بعد مزید کوئی پیش رفت نظر نہیں آئی جس باعث علاقے میں اس طرح کے واقعات نے ہر شخص کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے اور حکومت کی طرف سے ان واقعات کے حوالے سے درست تحقیقات نہ ہونے سے اس طرح کے واقعات میں کمی کی بجائے مزید اضافہ ہوگیا ہے