خبریں
منشیات فروشی اور دیگر سماجی برائیوںمیںملوث بھیکاریوںکے خلاف گلگت پولیس کا ایکشن، 14 گرفتار، علاقہ بدر
گلگت(ابو ضرار سے) غیر مقامی بھکاریوں کے خلاف گلگت پولیس کا ایکشن ۔مکروہ دھندوں میں ملوث 24 بھکاریوں کو پولیس نے گرفتارکر کے علاقہ بدر کر دیا ۔ پولیس زراٸع کے مطابق ان بھکاریوں میں مرد خواتین اور بچے شامل تھے ۔ پولیس اہلکاروں نے صحافیوں کو بتایا کہ مزکورہ بھیکاری منشیات فروشی ۔ بھیک مانگنے اور دیگر غلط کام کرنے کے لیے ملک کے دیگر علاقوں سے گلگت بلتستان آتے ہیں ۔ انھوں نے بتایا کہ ان بھکاریوں کو کٸ بار علاقہ بدر کیا جا چکا ھے ۔ لیکن پھر آتے ہیں جبکہ رمضان اور عید کے دنوں میں زیادہ تعداد میں گلگت بلتستان کا رخ کرتے ہیں بھیکاریوں کے روپ میں آنے والے افراد سیکورٹی رسک ھیں دوسری جانب پولیس نے شہر بھر میں مسافر خانوں میں بھی چیکنگ کا نظام سخت کردیا ھے اور ھوٹلوں میں رہائش پذیر افراد کی کڑی جانچ کی جاتی ھے