ہلال احمر نے ضلع سکردو میںدو سو سے زائد مستحق خاندانوںمیںراشن تقسیم کیا
xسکردو(ایس ایس ناصری) انجمن ہلال احمر پاکستان ڈسٹرکٹ سکردو نے بلتستان بھر کے دوسو پچاس سے زائد غریب، نادار اور یتیم خاندانوں میں راشن تقسیم کیے تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کت بابرکت مہینے میں مستحقیں کو سہولیت پہنچانے اور دل جوئی کیلے انجمن ہلال احمر پاکستان ضلع سکردو نے اشیاء خوردونوش نوش پت مشتمل فمیلی پیک جن میں آٹا، چینی، دال چاول سمیت دیگر ضرریات کی دو من سے زائد کی چیزیں دو سو پچاس سے زائد مستحقیں میں تقسیم کر دیئے اس موقع پر مستحقیں کا کہنا تھا کہ انجمن ہلال احمر ہمیشہ قدرتیآفات میں لوگوں کی مدد کرنے کے ساتھ دیگر اہم مواقع پر بھی غریبوں کی مدد کرنے اور انہیں سہولیات پہنچانے میں مصروف عمل ہیں انہوں ن کہا یہ ادارہ انسانیت کے نام پر قائم ہے جس کی مثال ان کی خدمات ہیں اور رنگ ونسل اور فرقے کے بناء تفریق کےبہر کسی کی خدمت کا اپنا فرض سمجھتے ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ سیکریئٹری باقر حاجی نے کہا کہ پی آر سی ایس کی بنیاد انسانیت کی خدمت پر مبنی ہے اور یہ ادارہ انسانیت کی فلاح کیلے کام کر رہے ہے چاہے وہ کام قدرتی آفات کے دوران ہو یا کسی اہم تہوار کے موقع پر انہوں نے کہا کہ اس بابرکت مہینے میں غریبوں کی دل جوئی اور انہیں اس بابرکت شہر میں سہولیات دینےکیلے اپنے حصے کا شمع جلائے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اس ادارے کی ترقی اور استحکام ان اداروں کے رضاکاروں پر منحصر ہیں اور رضاکاروں کی وجہ سے ہی یہ ادرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔