جرائم

گاہکوچ پولیس کے ہاتون میں‌دو گھروں‌پر چھاپے، بھاری مقدار میں‌دیسی شراب برآمد، ملزمان گرفتار

غذر(بیورو رپورٹ) سٹی پولیس گاہکوچ کی کارروائی ہاتون میں دوگھروں پر چھاپے بھاری مقدار میں عرق برامد دو ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ایس ایس پی غذر کی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے تھانہ گاہکوچ کے قائمقام ایس ایچ او محمد ولی اور اے ایس آئی آفسر علی شاہ اے ایس آئی خلق الرحمان کے ہمراہ ٹیم کے مخبر کی اطلاع پر موضع ہاتون کے دو گھروں پر چھاپہ لگا کر بیس لیٹر خالص عرق اور بھاری مقدار میں خمیر عرق اور عرق شید کرنے والے آلات برآمد اور ملزمان نبی خان ولد رشتی خان اصغر حمید ولد فراز خن ساکنا ن ہاتون کر گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 43/18..44/18..بجرم 3/4حکم امتناع منشیات قائم کرکے تفتیش کا آغاز کیا ہے اہلیان علاقہ نے پولیس کے اس اقدام کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button